اجتہاد (دو کتابوں کا مجموعہ) از مولانا محمد تقی امینی | PDF ڈاؤن لوڈ

مولانا محمد تقی امینی کی کتاب "اجتہاد" (اجتہاد کا تاریخی پس منظر + مسئلہ اجتہاد پر تحقیقی نظر) PDF ڈاؤن لوڈ کریں۔ 365 صفحات، قدیمی کتب خانہ۔

📚 میانہ لائبریری - اصول فقہ و اجتہاد

📖 اجتہاد (دو کتابوں کا مجموعہ)

✍️ مولانا محمد تقی امینی
📄 صفحات: 365 🏢 قدیمی کتب خانہ، کراچی
کتاب کا سرورق

📸 سرورق پر کلک کریں بڑا دیکھنے کے لیے

📖 تعارف کتاب

محترم مولانا محمد تقی امینی صاحب کی یہ فکر انگیز کتاب دراصل ان کی دو تصانیف "اجتہاد کا تاریخی پس منظر" اور "مسئلہ اجتہاد پر تحقیقی نظر" کا مجموعہ ہے۔ چونکہ ان دونوں تصانیف کا موضوع اجتہاد اور اس کے اصول و قواعد سے تعلق رکھتا تھا، لہذا ہم نے مناسب سمجھا کہ مصنف کی اجازت سے ان دونوں کو یکجا کر کے شائع کیا جائے، اور اس کا عنوان "اجتہاد" رکھا جائے۔ مولانا امینی صاحب نے اس تجویز سے اتفاق کیا اور اب یہ دونوں تصانیف یکجا صورت میں قارئین کی خدمت میں پیش کی جا رہی ہیں۔

ایک اور قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگر چہ "مسئلہ اجتہاد پر تحقیقی نظر" پہلے لکھی گئی اور "اجتہاد کا تاریخی پس منظر" بعد کی تصنیف ہے، لیکن ہم نے ان کی زمانی ترتیب کو نظر انداز کر کے موجودہ ترتیب میں پیش کیا ہے۔ جس کی وجہ یہ ہے کہ فطری طور پر مسئلہ اجتہاد پر غور و فکر کرنے والے کو پہلے اس کے تاریخی پس منظر کا مطالعہ کرنے سے دلچسپی ہوگی تاکہ وہ اس کے اصول و قواعد جاننے سے قبل اپنے اسلاف اور مجتہدین کرام کی ان کوششوں سے واقف ہو سکے۔

یہ دونوں کتابیں اس سے قبل علیگڑھ اور اجمیر سے شائع ہوئی تھیں۔ اس نظر ثانی شدہ ایڈیشن کو ہم نے کتابت و طباعت کے اعلیٰ معیار کے ساتھ پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔

— معراج محمد، قدیمی کتب خانہ، کراچی

📥 کتاب PDF میں مطالعہ کریں

📥 PDF ڈاؤن لوڈ کریں

براہ راست ڈاؤن لوڈ | 365 صفحات

📚 مزید متعلقہ کتب

📖

فقہ پر دیگر کتب

فقہ اسلامی پر اہم کتب کا ذخیرہ

کتب دیکھیں
💰

معیشت پر دیگر کتب

اسلامی معاشیات اور اقتصادیات پر کتب

کتب دیکھیں
📚

اصول فقہ

اصول فقہ اور اجتہاد پر کتب

کتب دیکھیں

📚 میانہ لائبریری - علمی و تحقیقی مواد کا آن لائن ذخیرہ | ابن یوسف بلاگ

ایک تبصرہ شائع کریں

Type Your Feedback