📢 تصفیۂ روح اور بصیرتِ فرقان کا پیغامِ رمضان
اور اس کی نمائندہ ولی اللہی تحریک
شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِّنَ الْهُدَىٰ وَالْفُرْقَانِ ۚ فَمَن شَهِدَ مِنكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ
”مہینہ رمضان کا ہے، جس میں نازل ہوا قرآن، ہدایت ہے واسطے لوگوں کے، اور دلیلیں روشن راہ پانے کی، اور حق کو باطل سے جدا کرنے کی، سو جو کوئی پائے تم میں سے اس مہینہ کو تو ضرور روزے رکھے اس کے“۔ (البقرۃ: 185)
مَنْ صَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا، غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ
رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے رمضان کے روزے ایمان کے ساتھ اور احتساب کی نیت سے رکھے، اس کے گزشتہ تمام گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں“۔ (صحیح بخاری: 1901)
مَنْ قَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ
رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا: ”جو کوئی رمضان میں (راتوں کو) ایمان کے ساتھ اور احتساب کی نیت سے عبادت کرے، اس کے گزشتہ تمام گناہ بخش دئیے جاتے ہیں“۔ (صحیح بخاری: 37)
📌 خطبہ کے مرکزی نکات
- رمضان المبارک؛ سید الشہور اور عظمت و برکات والا مہینہ
- اس ماہِ مبارک میں ذاتِ باری تعالیٰ کی انسانیت کی طرف خاص توجہ
- خالص انسانیت کے قلوب خود بخود اللہ کی طرف کھچتے ہیں
- زنگ آلود قلوب اور ارواح کی صفائی و ستھرائی کے لیے انبیاءؑ کی بعثت
- روح کی پاکیزگی اور الائشوں کی صفائی کے لیے پانچ وقت کی نماز کی فرضیت
- روح کی ناپاکی اور زنگ چڑھنے والے فاسد افکار و اعمال
- روزے بھی روح کی گندگیوں کے لیے اکسیرِ اعظم
- ہدایتِ انسانیت کے لیے واضح نشانیوں اور حق و باطل میں فرق کرنے والی مقدس کتاب کا نزول
- فرقان کا معنی و مفہوم
- ہر مادی و روحانی عمل کی روح پر خاص کیفیت و حالت طاری ہوتی ہے
- امام انسانی کے واسطے سے کلماتِ طیبہ اور اعمالِ صالحہ تدلی اعظم تک پہنچتے ہیں
- انسان میں بصیرت و شعور کا تعلق اسی نورانیت سے ہے البتہ استعداد کے درجات مختلف ہیں
- نبی اکرمﷺ کل انسانیت کے مسائل حل کرنے کی استعداد اور بصیرت کے حامل
- آپؐ کی صحبت سے جماعتِ صحابہ کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہوا
- قومی و بین الاقوامی رہنماء کی بصیرت و شعور کا معیار اور اولو العزم صحابہ کرامؓ
- بصیرت و فرقان کی صلاحیت تمام ارتفاقات و اخلاق کے دائروں میں ہونا چاہیے
- کتابِ الہی سے حالت و کیفیت پیدا کرنے کا صحیح طریقۂ کار اور آج کا المیہ
- اسی حالت و کیفیت کے ساتھ دینِ اسلام کا بارہ سو سالہ حکومتی نظام کا تسلسل اور انگریز کا پروپیگنڈا
- دینِ اسلام کی حکومت کا قیام بنیادی ہدف نیز شریعت و طریقت سے سیاست سے الگ کرنے کے مذہبی ہتھکنڈے
- شعور و بصیرت پر مبنی ولی اللہی تحریک اور اس جماعت کی خصوصیات
- مولانا سندھیؒ کی احسانی کیفیت و حالت پر مبنی شعوری کلماتِ طیبہ اور اعمالِ صالحہ کا ثمرہ ' 'شاہ ولی اللہؒ اور ان کی سیاسی تحریک'
- رمضان المبارک میں اذکار واعمال سے عقل و شعور اور فہم و بصیرت کی بلندی' آج کا پیغام
🔔
بروقت مطلع ہونے کے لیے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لیے بل آئیکون دبا دیں۔