شوہر کے ذمہ بیوی سے متعلقہ آداب

اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ازواجی تعلقات کے اہم اصول
4 JANUARY 2026 • Sunday | يوم الأحد

شوہر کے ذمہ بیوی سے متعلقہ آداب

اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ازواجی تعلقات کے اہم اصول

✍️
تحریر
متکلم اسلام حضرت مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ ﷲ

اسلام نے ازواجی زندگی کو محبت، رحمت اور باہمی احترام کی بنیاد پر استوار کیا ہے۔ شوہر کے ذمہ بیوی کے حقوق اور آداب کو سمجھنا ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے۔

۱ بیوی سے پیار محبت اور نرمی سے بات کریں۔
۲ گھر کے کام کاج میں بیوی کا ہاتھ بٹائیں۔
۳ بیوی کی غلطی پر اسے تنبیہ کریں لیکن تنبیہ کرتے ہوئے اس کی عزت نفس کو مجروح کرنا مقصود نہ ہو بلکہ مقصود اس کی اصلاح ہو۔
۴ اگر ایک سے زائد بیویاں ہوں تو ان میں عدل وانصاف قائم رکھیں۔
۵ بیوی کے لیے خود کو آراستہ کریں۔ اس کے سامنے اچھے لباس، خوشبو کا اہتمام کیا کریں۔
۶ اپنی حیثیت کے مطابق بیوی پر اعتدال سے خرچ کریں۔
۷ بیوی کی دینی تعلیم و تربیت کا خاص خیال رکھیں۔
۸ نماز روزہ کی پابندی کرنے کا حکم دیں اور اس پر عمل بھی کروائیں۔
۹ اگر کسی معاملہ میں بیوی کی جانب سے ناروا سلوک پیش آئے تو شوہر درج ذیل تین اقدامات کرے:
ا

پہلا اقدام

بیوی کو نرمی، محبت اور ہمدردی سے سمجھائے، شوہر کی اطاعت پر جو اجر و ثواب کے وعدے ہیں وہ بتائے اور نافرمانی پر جو وعید میں ہیں وہ سنائے۔

ب

دوسرا اقدام

اگر اس کوشش سے معاملہ سدھر جائے تو بہت خوب ورنہ اپنا بستر اس سے علیحدہ کر لے۔ ممکن ہے کہ یہ ظاہری دوری تعلق کے پختہ ہونے کا سبب بن جائے اور عورت اپنی اصلاح کرلے۔ لیکن یہ ترک صرف بستر کی حد تک ہو مکان کی جدائی نہ ہو۔ عورت کو مکان میں تنہا نہ چھوڑے۔

ج

تیسرا اقدام

اگر عورت اس شریفانہ سزا و تنبیہ سے متاثر ہو کر اپنی اصلاح کرلے تو بہت اچھا ورنہ خاوند کو اجازت ہے کہ بیوی کو معمولی طور پر سزا دے جس سے اس کے بدن پر نشان نہ پڑے اور زخم وغیرہ نہ آئے۔ چہرے پر ہر گز نہ مارے۔ البتہ اسلامی تعلیمات یہ بتاتی ہیں کہ اچھے مرد اس اقدام سے گریز کرتے ہیں۔

📌

اہم تنبیہ

٭ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے کبھی کسی زوجہ محترمہ پر ہاتھ نہیں اٹھایا۔

✨ ان آداب کے فوائد

1 گھریلو زندگی میں امن و سکون قائم ہوتا ہے
2 باہمی محبت اور اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے
3 دینی تعلیمات پر عمل سے آخرت میں اجر ملے گا
4 معاشرے میں اسلامی اقدار کی نمائندگی ہوتی ہے
اسلامی ازواجی زندگی کی بنیاد
The Foundation of Islamic Marital Life
محبت، رحمت اور باہمی احترام پر استوار
اچھے اخلاق اور اسلامی آداب گھریلو زندگی کو جنت کا نمونہ بناتے ہیں

ایک تبصرہ شائع کریں

Type Your Feedback