البدور البازغة درس 05: ہیولی و صورت کا فلسفی نظریہ – مفتی عبدالخالق آزاد

درس پنجم البدور البازغہ: ہیولی و صورت کا فلسفی نظریہ، شاہ ولی اللہ کا رد، کائناتی ارتقاء میں تشابک کی تعبیر۔ مفتی عبدالخالق آزاد۔

📘 البدور البازغة – درس 05: ہیولی و صورت کا فلسفی نظریہ
(فاتحہ؛ فصل 2)

📅 08 مارچ 2023ء / 15 شعبان 1444ھ 📍 ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور 🎙️ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

📌 درس کے مرکزی نکات

  • سابقہ درس کا مَاحَصَل
  • فلاسفہ کا مشہور وہم؛ ہُیُولیٰ و صورتِ جسمیہ کے تشابُک کی حقیقت کا تحلیل و تجزیہ
  • حکماء کے نزدیک صورتِ عامَّہ کا مفہوم
  • ہیولیٰ کی لغوی و اصطلاحی توضیح
  • ارسطو کا ہیولیٰ اور صورتِ جسمیہ کے تشابُک کا فرسودہ نظریہ
  • ارسطو کے مقابلے میں دیمقراطیس کا معتدل نقطۂ نظر
  • ہیولیٰ اور صورتِ جسمیہ کا تصور‘ دینِ اسلام کی تعلیمات سے متصادم
  • کائنات ایٹموں کا مجموعہ‘ حکماء کا اسے ماننے سے انکار
  • صورت اور ہیولیٰ کے مزعومہ نظریے پر شاہ ولی اللہ صاحبؒ کا عقلی سوال
  • شاہ صاحبؒ کا ہیولیٰ و صورتِ جسمیہ کے تشابک کے نظریے کا سرے سے رد
  • بعض مسلمان حکماء کی ہیولیٰ کو ثابت کرنے کے لیے قرآنی آیت سے بے جا استدلال کی کوشش
  • مثالی قوتیں بھی شکل و صورت رکھتی ہیں
  • تجلی کے چار درجات اور اونچے درجے کی تجلی؛ تجلیِ جبروتی
  • شرف و دِناءَت کے اعتبار سے صورتوں کی فطری بناوٹ
  • شخصِ انسانی پانچ صورتوں کا مجموعہ
  • جسمِ انسانی میں ہر صورت اپنے آثار کی وجہ سے ممتاز
  • پہلا مسئلہ؛ صورتوں کے درمیان تشابک کی حقیقت
  • نظریۂ ارتقاء کے تناظر میں صورتِ معدنیہ کے تشابک کی حقیقت
  • تفہیماتِ الٰہیہ میں ارتقاءِ کائنات کے چار ادوار پر بحث، پہلا دور؛ معدنیات
  • دوسرا دور؛ معدنیات کی ترقی یافتہ شکل پر صورتِ نباتیہ کا فیضان
  • صورتِ نباتی پر رحمٰن کی نظرِ رحمت
  • تیسرا دور؛ صورتِ نباتیہ کی تَکَفُّفِ حالی سے صورتِ حیوانیہ کا وجود
  • چوتھا دور؛ صورتِ حیوانیہ پر صورتِ انسانیہ کا فیضانِ رحمٰن
  • صورتِ انسانیہ کی تین خصوصیات اور آدمیت پر اللہ کی نظرِ رحمت
  • انسانیت کی خصوصیات؛ حضرت آدمؑ؛ خلاصۂ کائنات، عالَمِ صغیر اور خلافتِ ارضی کے حامل
  • تفہیماتِ الٰہیہ اور البدور البازغہ میں ارتقاء کائنات کی بحث کے فرق کی بنیادی وجہ
  • دوسرا تشابک؛ صورتِ نامیہ کے اشتباک کی حقیقت
  • تیسرا تشابک؛ صورتِ حیوانیہ کی حیاتِ سابغہ
  • چوتھا تشابک؛ رحمٰن ذات کی طرف سے صورتِ انسانیہ کا فیضان
  • انسان میں تمام صورتوں کے تشابک کی لازمی شرط
  • ہر اگلی صورت کو زیادہ شرف اور کمال حاصل ہونے کا راز
  • کمالِ ناجز کی حقیقت و معنویت
  • معنی ناجز کی مثال سے وضاحت
  • معنی ناجز کو سمجھنے کے لیے گردوپیش کے حقائق کا جائزہ
  • دورِ جدید کی عام فہم مثال سے حضرت اقدس مدظلہ العالی کی وضاحت
  • ہرصورتِ میں تکاثف و اتصال، استواء و صقالہ کے درجات کے تناظر میں معنی ناجز کی توضیح
  • عالمِ اِبداع و خلق کے دائرے میں معنی ناجز کا راز
  • پہلا درجہ: صورتِ معدنیہ میں معنی ناجز کے اثرات و نتائج
  • دوسرا درجہ: صورت نامیہ میں معنی ناجز کی مزید خصوصیات
  • تیسرا درجہ: حیوانیت کے ظاہر و باطن میں معنی ناجز کے خواص وتاثیرات
  • چوتھا درجہ: انسان میں معنی ناجز کی دو بڑی خصوصیات
  • پانچواں درجہ: ہر فردِ انسانی میں منفرد معنیٰ ناجز پنہاں
  • ہر وجود میں آنے والی صورت کے مَناط اورمِحوَر کی تشریح
  • انسان میں صورتِ نامیہ کے عُقدَہ کا مناط' صورتِ معدنیہ ہے
  • صورتِ حیوانیہ کے عقدہ کا مناط
  • صورتِ انسانیہ کی گِرہ کامناط
  • صورتِ شخصیہ کا یونیک مناط
  • سَیر الی اللہ اور ہر انسان کا مُرَبِّی اسم
  • صورتِ انسانیہ کا شرف و کمال
  • حکماء و فلاسفہ کا نواں وہمِ ظلمانی؛ انواع و اجناس کا خود ساختہ نظریہ
  • فلاسفہ کا ارتقاء کا نقطۂ نظر قطعاً غلط
  • اہم بات؛ سیر الی اللہ یا سلوک کا اعلیٰ معیار
  • حاشیے میں تفہیماتِ الٰہیہ کی عبارت سے سلوک کی وضاحت
🔔 بروقت مطلع ہونے کے لیے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لیے بل آئیکون دبا دیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Type Your Feedback