Hazrat-Mehdi-Sakhsiyyat-Aur-Taaruf-By-Mufti-Muhammad-Shadab-Qasmi حضرت مہدی شخصیت اور تعارف از مفتی محمد شاداب تقی قاسمی
hazrat-mehdi-sakhsiyyat-aur-taaruf-by-Mufti-muhammad-shadab-qasmi |
قیامت کی علامتوں میں سے ایک اہم علامت حضرت مہدی کا ظہور ہے اور امت مسلمہ کا اس بات پر اتفاق ہے کہ قیامت کے قریب حضرت مہدی امت کے لئے ہادی و رہبر بن کر تشریف لائیں گے، ظہور مہدی ایک ایسا عنوان ہے جس پر ہر دور میں لکھا جاتا ہے رہا ہے اور خوب لکھا گیا ہے، لیکن موجودہ پرفتن دور میں جب کہ ہر سوفتنوں کی یلغار ہے، خصوصاً حضرت مہدی کا نام لے کر لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے، ایسے میں اس موضوع کی اہمیت دو چند ہو جاتی ہے۔
زیر نظر رسالہ حضرت مہدی :
شخصیت اور تعارف اسی ضرورت اور مقصد کے پیش نظر ترتیب دیا گیا ہے کہ عام فہم مختصر انداز میں حضرت مہدی کا تعارف لوگوں کے سامنے آجائیں تا کہ وہ فتنہ پرور افراد کی شناخت کر کے کم از کم اپنے آپ کو اور اپنے عقیدے کو محفوظ رکھ سکیں، یہ رسالہ در اصل طلباء عالمیت و علم دین کورس مدرسہ اسلامیہ افضل العلوم کریم نگر کے لئے پیش کیا گیا ایک محاضر ہے، جسے موضوع کی حساسیت کے پیش نظر کتابی شکل دی جا رہی ہے۔
اس رسالے کے شروع میں خال مکرم حضرت مفتی محمد صادق حسین قاسمی صاحب مدظلہ ( ڈائرکٹر القلم فاؤنڈیشن کریم نگر) کی تقریظ بھی شامل ہے، جن کی بے پناہ شفقتیں اور اور کرم فرمائیاں میرے ساتھ ہمیشہ شامل رہتی ہے، بلکہ یوں کہا جائے تو مبالغہ نہ ہوگا کہ انہوں نے ہی مجھے قلم پکڑنا سکھایا اور تحریر و تقریر کے جذبہ وشوق کو پروان چڑھایا ۔ فجزاہ اللہ خیراً
تمهيد
قیامت کا آنا یقینی ہے لیکن کب آنے والی ہے ، اس کا حقیقی وقت اللہ تبارک و تعالیٰ کے علاوہ کسی کو معلوم نہیں ہے، البتہ قرآن وحدیث میں بڑی وضاحت اور تفصیل کے ساتھ علامات قیامت کا ذکر آیا ہے، چناں چہ احادیث کی کتابوں میں باضابطہ "كتاب الفتن والملاحم “ يا ” اشراط الساعة“ کے عنوان سے محدثین نے رسول اللہ صلی الیتیم کے ان ارشادات کو جمع فرمایا ہے ، جن کا تعلق آخری دور یعنی قرب قیامت کی علامات میں سے ہیں ، جن کو علماء نے ”علامات صغری اور علامات کبری کے نام سے دو حصوں میں تقسیم کیا ہے ، علامات کبری یعنی قیامت کی بڑی علامتوں میں سے سب سے پہلی علامت حضرت مہدی کا ظہور ہے،
اب حضرت مہدی کون ہیں؟
کب آئیں گے؟
کہاں آئیں گے؟
ان کے خلیفہ بننے سے دنیا میں کیسا انقلاب آئے گا؟
ذیل میں موجود لنک سے کتاب ڈاونلوڈ کر کے استفادہ کریں