مولانا عبیداللہ سندھی کا انقلابی منصوبہ از ابو سلمان شاہجہانپوری
![]() |
مولانا عبیداللہ سندھی کا انقلابی منصوبہ از ابو سلمان شاہجہانپوری |
مولانا عبیداللہ سندھی کا انقلابی منصوبہ
Download (16 MB)
عنوان: مولانا عبیداللہ سندھی کا انقلابی منصوبہ
ایڈیٹر :ابو سلمان شاہجہانپوری
زیر نظر کتاب مولانا عبیداللہ سندھی کا انقلابی منصوبہ ابو سلمان شاہجہانپوری نے مرتب کی ہے ۔ مولانا آزادی ہند کے سرگرم مجاہد تھے ۔ ملک کی مکمل آزادی کا ایک خاص نقشہ ان کے ذہن میں تھا ۔ چناں چہ ہندوستان میں رائج مختلف مذاہب اور کسان کو مد نظر رکھتے ہوئے انھوں نے وفاقی نظام حکومت تجویز کیا۔ سرور اجیہ پارٹی کی بنا ڈالی جس کا مقصد ہی ان کا یہ انقلابی منصوبہ تھا۔ مولانا کا یہ منصوبہ سب سے پہلے ۱۹۲۳ میں ترکی سے شایع ہوا۔ ۱۹۵۴ میں انجمن ترقی اردو (پاکستان) نے اپنے رسالے تاریخ و سیاسیات میں اسے دوبارہ شایع کیا۔ مرتب نے منصوبے کی توضیح و تشریح کے علاوہ مولانا کی دیگر مطبوع و غیر مطبوعہ اسکیمیں بھی اس میں شامل کردی ہیں۔ اس اعتبار سے اس کی افادیت میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔ اس کتاب کا مسودہ ہمارے یہاں ۱۹۹۳ میں گیا تھا مگر بعض نامعلوم وجوہ سے اشاعت پذیر نہ ہو سکا۔ راقم السطور موقع کی مناسبت سے اسے اب تارکین کی خدمت میں پیش کرتا ہے ۔