Fawaid Al Fawad Malfozaat Nazam ud din Aulia pdf free download

 فوائد الفواد - حضرت نظام الدین اولیا کے ملفوظات

جمع کردہ: حضرت خواجہ امیر حسن سنجری

ترجمہ: خواجہ حسن ثانی نظامی دہلوی


 

-----------------------------------------------------------------------------

حضرت نظام الدین اولیا کے ملفوظات ’’فوائد الفواد‘‘ کے جامع سید امیر حسن سنجری نے اس کتاب میں اخلاقی، تربیتی اور تہذیبی اقدار کے وہ لاثانی مرقعے پیش کردیے ہیں ،جو زمان و مکان کی قید سے خارج ہیں-

حسن سنجری نے ۱۵؍ سال کی مدت میں فوائدالفواد مکمل کی جو ۲۰؍ شعبان۷۲۲ہجری میںپایۂ تکمیل کو پہنچی- فوائد الفواد ایک ایسا گوہر نایاب اور اخلاقی، تربیتی اور تہذیبی اقدار کے رہنما اصولوں کا وہ عظیم شاہکار ہے، جس میں بتائی باتوں پر عمل کر کے معاشرے کی اصلا ح کی جاسکتی ہے، دراصل یہی وہ تعلیمات تصوف ہیں ،جن کی طرف جدید عہد میں خاص توجہ دی جائے تو اکیسویں صدی میں عالمی بحران کے حل کے سلسلے میں تصوف کا اہم اور کلیدی رول شمار کیا جاسکتا ہے۔

ایک مجلس میں حضرت نظام الدین اولیا نے شیخ حمید الدین سوالی کا ذکر کیا اور حکایت بیان فرمائی کہ مشائخ میں سے بعض انتقال کر جاتے ہیں اور ان کے انتقال کے بعد کوئی ان کا نام بھی نہیں لیتا اور بعض جب انتقال کر جاتے ہیں تو ان کا نام اور چرچا دنیا کے کونے کونے تک پہنچ جاتا ہے-احوال کا یہ فرق کیسے ہوتا ہے؟ 

حضرت نظام الدین اولیا نے ارشاد فرمایا

جو زندگی میں اپنے اشتہار کی کوشش کرتے ہیں وفات کے بعد ان کا نام اور شہرت مٹ جاتے ہیں اور جو زندگی کے عہد میں خود کو پوشیدہ رکھتے ہیں وفات کے بعد ان کا نام اور شہرت سارے جہان میں پہنچ جاتے ہیں

Fawaid Al Fawad

Nazam ud dil Aulia

 

DOWNLOAD 

Comments