فوائد الفواد تاریخی و سماجی اہمیت
از
محمد اسلم
مجلہ تاریخ و ثقافت پاکستان ، اپریل تا ستمبر 1993
جمع کردہ: حضرت خواجہ امیر حسن سنجری
ترجمہ: خواجہ حسن ثانی نظامی دہلوی
-----------------------------------------------------------------------------
حضرت نظام الدین اولیا کے ملفوظات ’’فوائد الفواد‘‘ کے جامع سید امیر حسن سنجری نے اس کتاب میں اخلاقی، تربیتی اور تہذیبی اقدار کے وہ لاثانی مرقعے پیش کردیے ہیں ،جو زمان و مکان کی قید سے خارج ہیں-
حسن سنجری نے ۱۵؍ سال کی مدت میں فوائدالفواد مکمل کی جو ۲۰؍ شعبان۷۲۲ہجری میںپایۂ تکمیل کو پہنچی- فوائد الفواد ایک ایسا گوہر نایاب اور اخلاقی، تربیتی اور تہذیبی اقدار کے رہنما اصولوں کا وہ عظیم شاہکار ہے، جس میں بتائی باتوں پر عمل کر کے معاشرے کی اصلا ح کی جاسکتی ہے، دراصل یہی وہ تعلیمات تصوف ہیں ،جن کی طرف جدید عہد میں خاص توجہ دی جائے تو اکیسویں صدی میں عالمی بحران کے حل کے سلسلے میں تصوف کا اہم اور کلیدی رول شمار کیا جاسکتا ہے۔
Comments