پی آئی اے کا عمرہ کرایوں میں کمی کا اعلان PIA decrease Umrah Prices

پی آئی اے کا عمرہ کرایوں میں کمی کا اعلان

PIA decrease umrah prices


55 55

پی آئی اے نے عمرہ کے لیے جانے والے زائرین کے لیے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
اتوار کو ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان سے مدینہ منورہ جانے 

والے عمرہ زائرین رعایتی کرایوں سے مستفید ہوں گے۔


کراچی سے مدینہ عمرہ کا دوطرفہ کرایہ 76 ہزار علاوہ ٹیکس ہو گا۔جبکہ اسلام آباد، لاہور، پشاور، ملتان اور سیالکوٹ سے مدینہ کا دو طرفہ کرایہ 86 ہزار علاوہ ٹیکس مقرر کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق رعائتی کرایوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔ رعایتی کرایوں پر پاکستان سے سفر کی سہولت 15 جولائی تک موثر رہے گی۔
واضح رہے کہ حج کے بعد عمرہ سیزن کا آغاز ہو گیا ہے اور اس حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔


ڈائریکٹریٹ جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ’جوازات‘ کا کہنا ہے کہ نئے عمرہ سیزن کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ عمرہ زائرین کے استقبال کے لیے ہوائی اڈوں پر اضافی امیگریشن کاونٹرز قائم کردیئے گئے ہیں۔
سنیچر کو اخبار 24 نے محکمہ جوازات کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے مزید کہا کہ وزارت حج وعمرہ کی جانب سے سال 1446 ھجری کے عمرہ سیزن کے آغاز کا اعلان کیے جانے کے بعد جدہ اور مدینہ کے ہوائی اڈوں اور بری سرحدی چوکیوں پر عمرہ زائرین کے استقبال کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

Comments