تعلق مع اللہ کے لیے طاغوت سے قطع تعلق کی ناگزیریت اور جبر و استحصال کا عالمی نظام

aalmi istihsali nizam ka taaruf عالمی استحصالی نظام کے ہتھکنڈوں کا تعارف اور پہچان

 تعلق مع اللہ کے لیے طاغوت سے قطع تعلق کی ناگزیریت اور جبر و استحصال کا عالمی نظام

خطبہ جمعہ 28 جون 2024
حضرت اقدس مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری



خُطبۂ جمعۃ المبارک:

حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ:

 21؍ ذو الحجہ 1445ھ / 28؍ جون 2024ء

بمقام:

 ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور  


خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی: 

”‌وَالَّذِينَ ‌اجْتَنَبُوا ‌الطَّاغُوتَ أَنْ يَعْبُدُوهَا وَأَنَابُوا إِلَى اللّٰه لَهُمُ الْبُشْرَى۔ (39 – الزمر: 17)
ترجمہ: ”اور جو لوگ شیطانوں کو پوجنے سے بچتے رہے اور اللہ کی طرف رجوع ہوئے، ان کے لیے خوشخبری ہے“۔

۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇


✔️ انسان کے تعلق مع اللہ اور حقوق اللہ کے حوالے سے عبودیت کے تقاضے
✔️ کائنات کے نظم و نسق پر اللہ تعالیٰ کا کنٹرول اور توحیدِ حقیقی کے تقاضے
✔️ ذاتِ باری تعالیٰ کے مقابلے میں کسی بھی طاقت کے نظام کو ماننا شرک ہے
✔️ خطبے کی مرکزی آیت کا تفسیری خلاصہ دو جماعتوں کے کردار کا موازنہ 
✔️ تقویٰ کا بنیادی مقصد اور دین کا بنیادی مفہوم اور اس کے عملی تقاضے
✔️ انسان کی مکمل ترقی اور فلاح کا نظام‘ اللہ تعالیٰ نے انبیاؑ کے ذریعے دے دیا ہے 
✔️ سورۂ زمر کے مضامین میں علم اور نظریے کے حوالے سے دو بنیادی مقاصد 
✔️ تقویٰ کے نتائج کہ حق و باطل اور عدل وظلم کی پہچان اور شعور پیدا ہو جائے 
✔️ ایک متقی کا وصف یہ ہے کہ حق کی پہچان کے بعد اس کا نظام قائم کرے 
✔️ مزید برآں متقی دنیاوی مفاد کے بجائے صرف اللہ کی رضا کے لیے کام کرے
✔️ طاغوتی نظام کے خلاف جدوجہد اور اس کی غلامی سے اجتناب کرنا
✔️ اِنابت (رجوع) الی اللہ کی بنیادی شرط‘ طاغوتی نظام کا انکار اور برأت ہے
✔️ رجوع الی اللہ اور اجتنابِ طاغوت‘ انبیائے کرام علیہم السلام کا بنیادی مقصد رہا ہے 
✔️ نظریے پر علم و عمل کی بات توجہ سے سننے کے نتیجہ خیز اثرات و نتائج 
✔️ اجتنابِ طاغوت کے تناظر میں پاکستان میں حکمرانوں اور آئی ایم ایف کے کردار کا جائزہ 
✔️ تاریخِ اسلام کے صدرِ اوّل کو تاریخی بد فہمی کے تناظر میں دیکھنے کے نتائج 
✔️ تاریخِ اسلام کے اجتماعی نظام کے جائزے کا بنیادی اُصول؛ انسانیتِ عامہ کا مفاد 
✔️ طاغوتی نظام کے تناظر میں ایسٹ انڈیا کمپنی کے کردار کا تحلیل و تجزیہ 
✔️ مسلمان ملکوں اور معاشروں پر آج کے عالمی طاغوتی نظام کا کنٹرول 
✔️ آج کے طاغوتی نظاموں کے اَحبار و رُہبان‘ سسٹم کو کنٹرول کرنے والی طاقتیں ہیں 
✔️ طاغوتی نظام کے بجٹ میں غیر حقیقی اور ظالمانہ ٹیکسز کا تحلیل و تجزیہ 
✔️ پاکستان کے امریکی قرضوں میں جکڑے جانے کا تاریخی پسِ منظر اور نتائج 
✔️ بیع اور سود کا بنیادی فرق اور طاغوتی نظام کی حیلہ سازیاں
✔️ طاغوتی نظام کے زیرِ اثر پانچ ناجائز چیزوں کو حلال کر لینے کی نبوی پیشین گوئی 
✔️ آج کے مسلمان کی اِنابت (رجوع) الی اللہ اور طاغوتی نظام کے حوالے سے ذمہ داری
✔️ جولائی 2024ء میں ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور میں سالانہ دورۂ تفسیر کی ضرورت و اہمیت

مکمل خطبہ سننے کے لیے درجِ ذیل لِنک پر کلک کیجیے 👇

Listen


بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
منجانب: رحیمیہ میڈیا

Post a Comment

Type Your Feedback