امیر چہرے غریب چہرے
تَھکےتَھکے سے عجیب چہرے
مریض لگنے لگے ہیں خود بھی
ذہن میں تھے جو طبیب چہرے
مجھے محبت ہے اُن سے لیکن
اُنہیں محبت نہیں ہے مجھ سے
عجیب انساں ہوں میں بھی مقتل
میں ڈھونڈتا ہوں ادیب چہرے
میری رگوں میں لہو کی گرمی
قلم کو کہنے لگا ہے لکھ دے
یہ بربریت کو بند کرنے
اُٹھیں گے وہ اَنقریب چہرے
میں اُنکو اپنا کہوں تو کیسے
میں سَنگ اُنکے رہوں تو کیسے
مجھے پسند شامیوں کے چہرے
اُسے پسند تل اَبیب چہرے
عجیب مالی ہے جو گُلوں کو
مَسَل کے ہنسنے کا شوق رکھے
جساسہ بن کے جو تک رہے ہیں
نگاہِ مَن بد نصیب چہرے
میرے ذہن کو کہاں ہے طاقت
جو آنسوؤں کا حساب رکھے
حبیب چہروں کی تہہ میں ہُدہُد
چھپے ہوئے ہیں رقیب چہرے
Comments