الفاروق از علامہ محمد شبلی نعمانی (اردو + انگلش + عربی)

الفاروق (سوانح عمری خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق رضی اللّٰہ عنہ)

 از 

علامہ محمد شبلی نعمانی 

تعارف کتاب 

زیرِ نظر کتاب الفاروق علامہ شبلی نعمانی کی لکھی گئی حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی کی سوانح عمری ہے، یہ کتاب دو حصوں میں منقسم ہے، پہلے حصے میں تمہید کے علاوہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی ولادت سے وفات تک کے واقعات اور فتوحات ملکی کے حالات ہیں ۔
دوسرے حصے میں ان کے ملکی و مذہبی انتظامات اور علمی کمالات اور ذاتی اخلاق اور عادات کی تفصیل ہے اور یہی الفاروق کا دوسرا حصہ مصنف کی سعی و محنت کا تماشا گاہ ہے۔
الفاروق کی جلد اول کے آخر میں اسلامی دنیا کا ایک نقشہ شامل کیا گیا ہے جس میں جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک سے لے کر بنو امیہ کے زمانے تک ہر و ہد کی فتوحات کا خاص خاص رنگ دیا گیا ہے۔ جس کے دیکھنے سے بیک نظر معلوم ہوتا ہے کہ ہر خلیفہ کے وقت میں دنیا کا کس قدر حصہ اسلام کے حلقہ میں شامل ہو گیا۔
یہ نقشہ اصل میں جرمن کے چند لائق پروفیسروں نے تیار کیا تھا لیکن چونکہ وہ مصنف کی کتاب کے بیانات سے پورا پورا مطابق نہیں تھا اس لئے مصنف نے اصل کتاب کے حاشیہ میں موقع بموقع ان اختلافات کی طرف اشارہ کر دیا ہے۔
گو کہ الفاروق کا غلغلہ اس کے وجود میں آنے سے پہلے ہی تمام ہندوستان میں بلند ہو چکا تھا، شروع شروع میں اس کا نام زبانوں پر اس تقریب سے آیا کہ المامون طبع اول کے دیباچہ میں مصنف نے ضمناُ اس کا ذکر کیا اور اس کے بعد اگرچہ مصنف کی طرف سے بالکل خاموشی اختیار کی گئی لیکن اس کا نام خودبخود پھیلتا گیا یہاں تک کہ اس کے ابتدائی اجزاء بھی تیار نہیں ہونے پائے تھے کہ تمام ملک میں اس سرے سے اس سرے تک الفاروق کا نام بچہ بچہ کی زبان پر تھا جس سے اس کتاب اور مصنف کی اہمیت کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔
علامہ شبلی نعمانی نے اس کتاب کو کامل چار برس کی انتھک محنت کے بعد اس کو انجام کار تک پہنچا دیا۔
الفاروق مولانا شبلی نعمانی کی وہ تصنیف ہے جس میں انہوں نے حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی سوانح حیات کو بیان کیا ہے۔ یہ کتاب اب تک حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے بارے میں شائع ہونے والی کتابوں میں سب سے بہترین کتاب سمجھی جاتی ہے۔


اردو ایڈیشن 

مطالعہ کے لیے نیچے بٹن پر کلک کریں



مطالعہ کے لیے نیچے بٹن پر کلک کریں


▬▭▬▭▬▭▬▭▬▭▬
▬▭▬▭▬▭▬▭▬▭▬

انگلش ایڈیشن 

AL-FAROOQ

LIFE OF

OMAR THE GREAT 

(THE SECOND CALIPH OF ISLAM)

BY

 SHAMSUL ULEMA MAULANA SHIBLI NOUMANI

TRANSLATED BY

MAULANA ZAFAR ALI KHAN


مطالعہ کے لیے نیچے بٹن پر کلک کریں

▬▭▬▭▬▭▬▭▬▭▬
▬▭▬▭▬▭▬▭▬▭▬

عربی ایڈیشن 

✺ الفاروق ✺

المترجم الى العربية

✍ العلامة شبلي النعماني
قام بتعريبه:- جلال السعيد الحفناوي


مطالعہ کے لیے نیچے بٹن پر کلک کریں


✺ الفاروق ✺

المترجم الى العربية

✍ العلامة شبلي النعماني
قام بتعريبه:- د سمير عبد الحميد ابراهيم

مطالعہ کے لیے نیچے بٹن پر کلک کریں


▬▭▬▭▬▭▬▭▬▭▬

Comments