جدید ترکی (جنگ عظیم اول سے بیسویں صدی کے اختتام تک ترکی کی سیاسی تاریخ) | PDF ڈاؤن لوڈ

ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر کی کتاب "جدید ترکی" PDF ڈاؤن لوڈ کریں۔ خلافت عثمانیہ کے زوال سے جدید ترکی تک کی سیاسی تاریخ، 299 صفحات، قرطاس پبلیکیشنز، 2001ء۔

📚 میانہ لائبریری - تاریخ و تہذیب

📖 جدید ترکی

جنگ عظیم اول سے بیسویں صدی کے اختتام تک ترکی کی سیاسی تاریخ

✍️ ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر
🏢 قرطاس، کراچی یونیورسٹی، کراچی
📅 طبع: دسمبر 2001، بار اول
📄 صفحات: 299
📦 سائز: 38.2 MB
کتاب کا سرورق

📸 سرورق پر کلک کریں بڑا دیکھنے کے لیے

📖 پیش لفظ

تاریخ نگاری میں اگر دیانت نہ برتی جائے تو وہ "سپاس نامہ" کہلاتی ہے۔ بدقسمتی سے رواں صدی میں ترکی کی جو تاریخیں لکھی گئیں وہ ایک خاص منصوبہ بندی اور سوچ کے تحت لکھی گئیں۔ جنگ عظیم اول کے بعد جب اتحادیوں نے خلافت عثمانیہ کے حصے بخرے کر ڈالے، تین براعظموں اور تین سمندروں پر لہرانے والا خلافت عثمانیہ کا پرچم ہر جگہ سرنگوں ہو گیا۔ ترک ایک بڑی تباہی کے بعد از سر نو کھڑے ہوئے تو ملت سے قوم میں بدل چکے تھے۔

اس کتاب کا مقصد، ممکنہ حد تک ترکی تاریخ سے تعصبات کی گرد جھاڑنا ہے چنانچہ مآخذ کے طور پر مغربی مورخین کے ساتھ ساتھ مسلمان مورخین کی کتابوں سے بھی استفادہ کیا گیا ہے تاکہ ممکنہ حد تک معروضیت برقرار رکھی جاسکے۔ کتاب کے آخر میں ضمیمے کے طور پر چند ترک شخصیات کے سوانحی خاکے دیئے گئے ہیں جنہوں نے جدید ترکی کی فکری زندگی میں اہم ترین کردار ادا کیا ہے۔ اردو زبان میں اس خطے کی تاریخ پر بہت کم مواد ہے۔ زیر نظر کتاب اس موضوع پر حرف آخر نہیں، یہ خلافت عثمانیہ اور ترکی کی تاریخ کو معروضی انداز میں دیکھنے کی ایک ادنی کاوش سے زیادہ نہیں۔

— نگار سجاد ظہیر، کراچی

📚 مزید کتب کے لیے دیکھیے

ہماری لائبریری میں تاریخ، سیاست اور دیگر موضوعات پر کتب موجود ہیں۔

🔗 میانہ لائبریری کی تمام کتب

📚 میانہ لائبریری - علمی و تحقیقی مواد کا آن لائن ذخیرہ | ابن یوسف بلاگ

© تمام حقوق محفوظ ہیں | یہ کتاب تعلیمی مقاصد کے لیے پیش کی جا رہی ہے

Post a Comment

Type Your Feedback