سلسلہ مطبوعات: ٢٠٢٥م
لطائف قاسمیہ (مع تشریح وتسہیل)
📚 نام کتاب
لطائف قاسمیہ (مع تشریح وتسہیل)
✍️ مؤلف
حضرت مولانا محمد قاسم نانوتوی رحمہ اللہ
🔍 محقق
مفتی محمد جاوید قاسمی صاحب
🏢 ناشر
حجۃ الاسلام اکیڈمی، دارالعلوم وقف دیوبند
تعارف کتاب
زیر نظر مجموعه مکاتیب "لطائف قاسمیہ" جو ومکتوبات اور دو مناجات پر محیط قیمتی متون کا انتخاب ہے جو کہ اپنے اولین مطالعہ ہی میں ایک سنجیدہ ، روح پرور دین کے بنیادی مسائل کی مدلل تشریحات اور تہذیبی ذوق سے معمور علمی تاثر پیدا کرتا ہے۔ ان بیش قیمت مکتوبات کی ترتیب و تدوین ، تخریج وتحقیق ، اور بالخصوص ان کے معانی و مبانی کی توضیحات و تشریحات اور اردو تراجم میں عزیز مکرم جناب مولانا مفتی محمد جاوید قاسمی صاحب سہارنپوری کی عمیق و دل پذیر محنت، علمی بصیرت، تہذیبی حساسیت اور علمی امانت کی خوشگوار علامات نمایاں ہیں۔
موصوف مکرم نے نہ صرف متن کے دقیق اسلوب کو سہل ، رواں اور قابل فہم بنانے کے لیے ترجمانی وتسہیل کا فریضہ اعلی ذوقی وسلامت روی کے ساتھ انجام دیا ہے بلکہ مقامات مشکلہ پر علمی جاندار توضیحات کے ذریعے اس کی معنوی جہات کو جس طرح مزید روشن کیے جانے کی مساعی کو بروئے عمل لائے ہیں وہ ان کی استعداد و صلاحیت کے ہمت افزاء علمی نقوش کی نمائندگی کرتے ہیں۔ یہ کاوش اہل ذوق دار باب علم دونوں کے لیے ان شاء اللہ ایک خوشگوار اور مفید اضافہ ثابت ہوگی۔
📖 کتاب آن لائن پڑھیں
PDF ویوور کو مکمل سائز دیکھنے کے لیے اوپر دائیں کونے میں فُل سکرین آئیکن پر کلک کریں
فائل: لطائف قاسمیہ (مع تشریح وتسہیل) | فائل سائز: تقریباً 15-20 MB
