اردو ناول اور استعماریت - کتاب کا جائزہ
اردو ناول اور استعماریت

اردو ناول اور استعماریت

تحقیقی مطالعہ از محمد نعیم

کتاب کی تفصیلات

مصنف: محمد نعیم
اشاعت: 001
ناشر: کتاب محل، لاہور
مقام اشاعت: لاہور، پاکستان
سن اشاعت: 2017
زبان: اردو
موضوعات: ناول
صفحات: 213
معاون: ساقی ارباب ذوق

کتاب پر تبصرہ

زیرنظر تحقیق محمد نعیم ورک کا اردو ادب میں پی ایچ ڈی کا مقالہ ہے، جو کتابی صورت میں شائع کیا گیاہے۔اس کتاب کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں انہوں نے 1869 سے1947 تک اردو زبان میں لکھے جانے والے ناولوں کا ثقافتی مطالعہ کیا ہے۔

یوں تو ناول اور ثقافت کا آپس میں گہرا تعلق ہوتا ہے۔ کہانی جس زمان ومکان میں جنم لیتی ہے اس کی کی ریت روایات اور ثقافتی مظاہر کو بھی اپنے جذب کرلیتی ہے جس کی جھلک کہانی کی بْنت اور روح میں واضح نظر آتی ہے۔

لیکن ناول نگاری کی صنف چونکہ مغرب سے آئی ہے اور اس پر جو نقد لکھا گیا اس کا منہج بھی عموما وہی ہوتا ہے جو مغرب سے وارد ہوا، اس لیے جب اردو ناولوں کا مطالعہ کیا جاتا ہے تو اس میں ایک گونہ اجنبیت اور روکھاپن باقی رہتا ہے اور مقامی ثقافتی پہلو کسی حد تک نظرانداز ہوجاتے ہیں۔

محمد نعیم ورک نے اس روایت کو بدلنے کی کوشش کی ہے اور اردو ناول نگاری کا اعتماد کے ساتھ ثقافتی مطالعہ کیا ہے۔

کتاب کے ابواب

  • پہلا باب: تصورِثقافت کا جائزہ اور ثقافت کی پیش کردہ تعبیروں پر روشنی
  • دوسرا باب: اردو ناول میں پیش کی جانے والی اجتماعی شناخت اور اس کے امتیازات کا جائزہ
  • تیسرا باب: اردو ناول میں بیان کردہ ثقافت کے تصورِ کائنات اور اس کے نتیجے میں ناول کی ہیئت اور تکنیک پر ہونے والے اثرات
  • چوتھا باب: ثقافت کے سماجی مضمرات سے بحث کے لیے اختیار، اقتدا اور سماجی تحرک کا تجزیہ
  • پانچواں باب: تاریخی کرداروں کے انتخاب اور ان کی نمایاں صفات کا جائزہ

© 2023 کتابی جائزہ | تمام حقوق محفوظ ہیں

ایک تبصرہ شائع کریں

Type Your Feedback