وضو اور نماز کی عملی مشق ترتیب و تخریج مفتی محمد مصعب قاسمی
![]() |
| Woozo aur nmaz ki amli mashaq |
کتاب : وضو اور نماز کی عملی مشق
افادات : مولانا مفتی ابو القاسم نعمانی
ترتیب و تخریج: مفتی محمد مصعب قاسمی
تعارف کتاب
وضو اور نماز اسلام کی اہم ترین عبادتیں ہیں، ضروری ہے کہ ان کو مشق کے ذریعے کسی واقف کار سے سیکھا جائے، یہی وجہ ہے کہ حضور ﷺ نے صحابہ کرامؓ کو وضو اور نماز کی عملی مشق کرائی تھی، اسی طرح صحابہ کرامؓ نے بھی دوسروں کو وضو اور نماز کی تعلیم عملی مشق کے ذریعے دی تھی.
اسی ضرورت کے پیش نظر حضرت اقدس مولانا مفتی ابو القاسم نعمانی زیدت معالیہم (مہتمم و شیخ الحدیث دارالعلوم دیوبند) نے اولاً وضو اور نماز کی عملی مشق و تربیت کی طرح ڈالی اور پھر ان مشقی افادات کو کتابی شکل دے کر وضو و نماز کے مسنون و مستحب طریقے کو عام کرنے کا ارادہ کیا، جس کے بعد عام فہم انداز میں تخریج و تحقیق کے ساتھ اس کتاب کی ترتیب عمل میں آئی، تاکہ مشق کے دوران اس سے رہنمائی حاصل کی جاسکے۔
اب تک کتاب کا صرف مطبوعہ نسخہ شائع کیا گیا تھا، لیکن محبین کی جانب سے مسلسل طلب و جستجو کو دیکھتے ہوئے اس کی افادیت کو مزید عام کرنا مناسب معلوم ہوا، لہٰذا کتاب کا برقی نسخہ شائع کیا جا رہا ہے، تاکہ جو حضرات مطبوعہ نسخہ حاصل نہ کرسکیں، ان کے لیے پی ڈی ایف کے ذریعے استفادہ ممکن ہو۔
