علماء اسلام کی خونیں داستانیں
مؤلف : مورخ اسلام حضرت مولانا قاضی اطہر مبارکپوری
![]() |
| Ullamai Islam ki khooni dastanain PDF DOWNLOAD |
تفصیل کتاب
کتاب : علماء اسلام کی خونیں داستانیں
مؤلف : مورخ اسلام حضرت مولانا قاضی اطہر مبارکپوری
مرتب : قاضی سلمان مبشر مبارکپوری
صفحات : 247 ( دو سوار تالیس )
بار اول
سن طباعت : 2009ء
تعارف کتاب
زیر نظر کتاب ” علماء اسلام کی خونیں داستانیں“ مورخ اسلام کے ابتدائی تصنیفی دور کی یادگار ہے، جسے قیام لاہور کے زمانے میں ۱۹۴۵ء میں مشہور و معروف شاعر احسان دانش کی فرمائش پر انہوں نے لکھا تھا ، اس وقت آپ اخبار زمزم کے اسٹنٹ ایڈیٹر تھے۔
علماء اسلام کی خونیں داستانیں احقاق حق اور ابطال باطل کی راہوں میں پیش آنے والی مصیبت و اذیت اور اہل اللہ کی عزیمت و استقامت کے نہایت سبق آموز واقعات سے تعلق رکھتی ہے۔ کتاب میں پہلی صدی ہجری سے موجودہ دور تک کی اسلامی تحریکوں ، فتنوں اور علماء اسلام پر ہونے والے مظالم کو بیان کیا گیا ہے۔ ہر صدی کی تحریکات و واقعات کو الگ الگ ابواب کے تحت پیش کیا گیا ہے اور ترتیب یہ رکھی گئی ہے کہ پہلے ہر صدی میں پیدا ہونے والی تحریکوں اور فتنوں کا اجمالی ذکر ہے، پھر اس کے بعد علماء اسلام کے کردار پر روشنی Download PDFڈالنے کے ساتھ ان پر روار کھے گئے مظالم کی تفصیل بیان ہوئی ہے۔
اس کتاب میں انہیں واقعات و حالات اور سانحات سے سروکار رکھا گیا ہے جو شخصی اور انفرادی نوعیت کے ہیں۔ جن کا تعلق اجتماعی اور عسکری ہنگاموں سے ہے، اُن کا تذکرہ نہیں آیا ہے۔ اس لیے اس میں میدان کارزار کی معرکہ آرائیوں اور محاذ جنگ کی مقابلہ آرائیوں کی داستان کی جستجو سعی لاحاصل ہوگی ۔
