قبلہ نما مولانا محمد قاسم نانوتوی PDF DOWNLOAD

قبلہ نما مولانا محمد قاسم نانوتوی

qibla-numa-molvi-mohammad-qasim

قبلہ نما

مولانا قاسم نانوتوی

طبع 1325ھ
مولانا عبیداللہ سندھی کا  موقف

دیو بند کی طالب علمی کے بعد قبلہ نما مولوی محمد قاسم کی کتاب میرے لیے ایک بڑی محسن چیز ہے۔ میں یہ شبہ خود تو کبھی دل میں نہیں لا سکا کہ بیت اللہ کے سجدہ میں اور بت پرستی میں کیا فرق ہے؟ مگر جب یہ شبہ میرے سامنے آیا تو میری طبیعت پوری اس کے حل کرنے کی طرف متوجہ ہوئی ، میں جب قبلہ نما پڑھ چکا تو گویا میرا سارا بدن نئے ایمانی نور سے بھر گیا، اس کے بعض چیدہ چیدہ حصے آج تک میں بے نظیر مانتا ہوں، اس کتاب نے میری ذہنیت میں ایک دوسری تبدیلی پیدا کر دی۔ دانشمندی حاصل کرنے میں جن مصنفین کی کتابیں مدرسوں میں پڑھی جاتی ہیں ، ان مصنفین کا ایک خاص اثر طالب کے دماغ پر پڑتا ہے، وہ ان کی تحقیقات کو بے نظیر چیزیں سمجھنے لگتا ہے، پھر اسی روشنی میں وہ کتاب وسنت سمجھنے کی کوشش کرتا ہے، مولانا محمد قاسم کو میں نے قبلہ نما میں اس طرح پہچان لیا کہ وہ علامہ تفتازانی، میر سید شریف ایسے بزرگوں سے بہت بڑے ہیں، اگر یہ ان کی محقق چیزوں کو نہیں مانتے اور اپنا مسلک ان سے جدا مقرر کرتے ہیں اور اپنے مسلک کی پابندی میں اتنے بڑے مشکل مسئلے کو حل کر دیتے ہیں تو ان کا مسلک ان سے میرے نزدیک بہت زیادہ صحیح اور صاف ہے۔ یہی جراثیم تھے جو آگے چل کر شاہ ولی اللہ صاحب تک پہنچانے کے باعث بنے، اگر میں ان درسی کتابوں کے مصنفین کی تقلید سے آزاد نہ ہو جاتا تو کبھی شاہ ولی اللہ کو امام نہ مانتا۔



قبلہ نما  مولانا محمد قاسم نانوتوی PDF DOWNLOAD





Post a Comment

Type Your Feedback