تم نے ہمارے نام کی عزت کی حکایت حضرت بشر بن حارث حافی

حضرت بشر بن حارث حافی کی حکایت

تم نے ہمارے نام کی عزت کی  حضرت بشر بن حارث حافی

 تم نے ہمارے نام کی عزت کی حکایت حضرت بشر بن حارث حافی


حضرت بشر بن حارث حافی (۲۲۷ / ۰۸۴۱) ایسے صاحب شریعت صوفی تھے۔ آپ ترکمانستان کے شہر مرو میں پیدا ہوئے اور بعد ازاں بغداد ( عراق ) منتقل ہو گئے ۔ آپ نے حضرت فضیل بن عیاض سے تربیت پائی ۔

حضرت بشر حافی ایک دفعہ نشے کی حالت میں کہیں جارہے تھے۔ آپ کو کاغذ کے ایک ٹکڑے پر بسم الله الرحمنِ الرَّحِيمِ لکھی ملی ۔ آپ نے اسے اٹھا کر صاف کیا اور عطر لگا کر اونچی جگہ رکھ دیا۔ اس رات ایک بزرگ نے خواب دیکھا کہ اللہ اسے حکم دے رہا ہے کہ جا کر بشر سے کو کہو: جس طرح تم نے ہمارے نام کی عزت کی ، اس طرح ہم تمہارا نام بلند کریں گے۔ یہ سن کر بزرگ بہت حیران ہوئے۔ خیال کیا کہ یقیناً میرا خواب غلط ہے۔ یہ سوچ کر دوبارہ سو گئے۔ یہاں تک کہ تین با روہی خواب دیکھا۔ تو صبح کی نماز کے بعد حضرت بشر حافی کے گھر تشریف لے گئے، معلوم ہوا کہ شراب خانے میں گئے ہیں۔ بزرگ وہاں چلے گئے۔ پتا چلا بشر نشے میں دھت ہے۔ بزرگ نے کہا کہ اسے بتاؤ کہ میں اس کے لیے اللہ تعالیٰ کا پیغام لایا ہوں ۔ بشر حافی نے ننگے پاؤں باہر آکر پیغام سنا اور پیغام سننے کے بعد رو پڑے اور تو بہ کی ۔ اس کے بعد آپ نے زندگی بھر جو تا نہیں پہنا۔ فرماتے تھے کہ تو بہ کے وقت ننگے پاؤں تھا۔ اب جوتی پہنتے شرم آتی ہے۔ ننگے پاؤں والے کو عربی میں جانی کہتے ہیں۔ اس لیے بشر حافی کہلائے۔

إرسال تعليق

Type Your Feedback