نام کتاب:- مکاتیب مولانا عبیداللہ سندھی
مؤلف :- ڈاکٹر ابوسلمان سندھی
![]() |
Makateeb-Molana-Ubaidullah-Sindhi-pdf-download |
یہ کتاب پروفیسر محمد اسلم (لاہور) اور ڈاکٹر ابو سلمان شاہجہان پوری (کراچی) کی دو تحریروں اور حضرت مولانا عبید اللہ سندھی مرحوم کے خطوط کا مجموعہ ہے جو حضرت سندھی کے پچاس سالہ یوم وفات کے یادگار پروگرام کے سلسلے میں شائع کیا جا رہا ہے۔ اقبال شیدائی کے نام خطوط پروفیسر محمد اسلم نے جمع کیے تھے اور ان کے تعارف .
میں ایک تحریر کے ساتھ جامعہ پنجاب، لاہور کے ایک علمی مجلہ میں شائع کر دیے تھے۔ اس کے چند آف پرتش بعض دوستوں کو تحفہ عنایت فرماتے تھے اس طرح یہ خطوط شائع ہو جانے کے باوجود کمیاب رہے اور تمام شائقین اور اہل علم کی دسترس میں نہ آسکے اور اب تو ایک مدت سے یہ خطوط نایاب اور ناپید تھے۔
اکٹر ابو سلمان شاہجہان پوری نے جن خطوط و تحریرات کو جمع کیا ہے ان میں کچھ پہلی ار شائع کی جارہی ہیں اور کچھ پیشتر کہیں نہ کہیں چھپ چکی تھیں لیکن ۱۹۱۱ سے اب تک ۱۸۲ ۸۳ پرس کے رسائل واخبارات میں منتشر اور چھپی ہوتی تھیں۔ ڈاکٹر صاحب کے ذوق و نظر نے ان جواہر پاروں کو تلاش کر کے شائقین علم اور عقیدت مندان مولانا عبید اللہ سندھی کے لیے اس مجموعے میں مرتب کر دیا ہے۔ اور ان کے العارف میں جانا تمہیدی عبارتوں اور حواشی میں ضروری وضاحتوں سے انھیں مفید تر بنانے کی کوشش کی ہے۔