حاضری و حضوری حرمین شریفین میں حاضری کے آداب از حافظ محمد فرحان
تعارف کتاب
حج کی اس عبادت کی اہمیت کے پیش نظر ہمیشہ سے علماء کرام اور اہل اللہ نے حج کے سفر کے لئے مسائل اور اس کے لئے ہدایات بیان فرمائی ہیں اسی سلسلے کی ایک سنہری کڑی یہ رسالہ (حاضری و حضوری) ہے جو آپ کے ہاتھوں میں ہے : در اصل ہمارے نہایت عزیز القدر نو جو ان صالح فاضل گرامی حضرت مولانا مفتی فرحان فیروز بن حضرت شیخ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دانہ کا یہ کے افادات ہیں جو انہوں نے درس قرآن کے دوران بیان فرمائے اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اس پر نظر ثانی کرتے ہوئے مزید اس میں اضافات فرمائے ۔ اس رسالے کا بندہ نے مطالعہ کیا ہے اور اس سے خوب استفادہ کیا ہے اس میں حرمین شریفین کے آداب بڑے والہانہ انداز میں اکابر دین کے واقعات کی روشنی میں بیان فرمائے گئے ہیں، رسالہ ھذا میں الحمد للہ ! سفر حرمین کے حوالے سے انتہائی قابل قدر اور قیمتی معلومات، مسائل اور آداب کو بیان کیا گیا ہے اللہ سبحانہ وتعالی سے دعا ہے اللہ رب العالمین اس رسالے سے تمام مسلمانوں کو اور خصوصاً ان حضرات کو جو بیت اللہ شریف کے حج کا ارادہ کرتے ہیں اس سے استفادہ کی توفیق عطا فرمائے حرمین شریفین کے سفر کرنے والے تمام حضرات کو خواہ عمرے کا سفر ہو یا حج کا، اس رسالہ سے خوب استفادہ کرنا چاہیے اللہ سبحانہ و تعالیٰ اس کو قبول فرمائے اور مولانا موصوف کو مزید سے مزید توفیقات سے نوازیں اور اس رسالہ کو مولانا اور ان کے والدین، مشائخ ، اعزہ اور تلامذہ سب کے لئے صدقہ جاریہ بنادیں۔