![]() |
دفتر 1 مکتوب 12: مقام فنا و بقا اور ہر چیز کی خاص وجہ کا ظہور حاصل ہونے اور سیر فی اللہ و تجلئ ذاتی برقی وغیرہ کی حقیقت کے بیان میں |
مکتوب نمبر 12
مقام فنا و بقا کا تفصیلی جائزہ
مقام فنا و بقا اور ہر چیز کی خاص وجہ کا ظہور حاصل ہونے اور سیر فی اللہ و تجلئ ذاتی برقی وغیرہ کی حقیقت کے بیان میں، یہ بھی اپنے پیر و مرشد بزرگوار کی خدمت میں تحریر کیا۔
عریضہ
آپ کا کم ترین خادم احمد خدمتِ عالیہ میں عرض کرتا ہے کہ اپنی کوتاہیوں کے بارے میں کیا عرض کروں، مَا شَاءَ اللّٰہُ کَانَ وَ مَا لَمْ یَشَأْ لَمْ یَکُنْ وَ لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّۃَ إِلَّا بِاللّٰہُ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ۔
روحانی مراحل
- فنا فی اللہ
- بقا باللہ
- سیر فی اللہ
- تجلی ذاتی برقی
بندہ باید کہ حد خود داند
چاہیے کہ بندہ اپنی حد میں رہے
1 فنا فی اللہ، بقا باللہ اور تجلئ ذاتی وغیرہ اصطلاحاتِ صوفیہ کی تشریح دوسرے مکتوبات خصوصًا دفترِ دوم مکتوب 94 و دفتر سوم مکتوب 64 میں مطالعہ کریں اور اقسامِ سیر کو حضرت مجدد الف ثانی قدس سرہٗ نے دفترِ اول مکتوب 144 میں بیان فرمایا ہے۔