MASJID KA FZAIL O AHKAAM PDF DOWNLOAD BY MUFTI MUHAMMAD IRSHAD

 MASJID KA FZAIL O AHKAAM PDF
مسجد کے فضائل واحکام احادیث و آثار کی روشنی میں

از مفتی محمد ارشاد

MASJID KA FZAIL O AHKAAM PDFمسجد کے فضائل واحکام احادیث و آثار کی روشنی میں  از مفتی محمد ارشاد
مصنف :        مفتی محمد ارشاد
صفحات        169

قائد ملت پیغمبر اسلام سرکار دو عالم فداہ ابی وامی ل کلیم نے معابد و مساجد کے فضائل و مسائل احکام آداب کو بھی نیایت بسط و تفصیل و وضاحت کے ساتھ امت کے سامنے پیش کیا ہے، اور اس کے متعلق کسی گوشے اور تا قیامت آنے والی ضرورتوں اور مسائل کو نظر انداز نہیں کیا۔

جسے ارباب حدیث نے اپنے ذوق اور یافت کے موافق شرطوں کی رعایت کرتے ہوئے گراں قدر تالیفات میں ذکر کیا ہے، انہیں لالی منشورہ کو جو ذخائر احادیث میں پھیلے ہوئے تھے مولف نے پیش نظر کتاب ”

مساجد کے فضائل احکام احادیث و آثار کی روشنی میں
ایک ترتیب سے جمع کر دیا ہے

مؤلف نے سعی بلیغ کی ہے کہ امت کے سامنے اس موضوع پر ایسی جامع کتاب آجائے اور اس موضوع کے متعلق تمام مرویات آجائے اور کوئی تشنگی باقی نہ رہے۔ موضوع کے متعلق ایسی جامع ترین کتاب شاید آپ نہ پاسکیں۔

 یہ کتاب ۱۷۲ احادیثی عنوانات پر مشتمل ہے۔

احادیث پر حسب ضرورت فوائد اور تشریحات بھی ہیں، احادیث کے ساتھ فوائد کے بھی حوالے بقید جلد صفحات درج ہیں، تا کہ اہل تحقیق کو مراجعت میں آسانی ہو۔

اخذ روایت میں متساہلین اور متشددین کے طرز سے گریز کیا گیا ہے، واہیات اور موضوعات سے اجتناب کرتے ہوئے ضعاف ” حسب اصول قبول کر لیا گیا ہے۔ جس کی تفصیل ضوابط عاجز کے رسالہ ارشاد اصول حدیث میں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

ماخذ میں صحاح ستہ مشکوة وطحاوی کے وہ حوالہ درج ہیں، جو ہندی مطبوعات کے ہیں، چونکہ دیار ہند و پاک میں یہی نسخے رائج ہیں، بقیہ بیرونی نسخے سے ہیں۔

 

Comments