ISLAMI TAREEKH O TEHZEEB BY BARI ELIG

 

اسلامی تاریخ و تہذیب از باری علیگ

اسلامی تاریخ و تہذیب از باری علیگ

دیباچہ مولانا غلام رسول مہر

مرحوم باری علیگ کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں، انہوں نے عملی زندگی کے بالکل ابتدائی دور ہی میں ایسی شہرت حاصل کر لی تھی جو اکثرا دریوں کو پورا دورہ حیات گزار چکنے کے بعد بھی کمتر ہی نصیب ہوتی ہے ۔ مرحوم کو مختلف علوم سے گہری دلچنینی تھی، لیکن جس حد تک میں اندازہ کر سکا ہوں تاریخ کا مطالعہ ہی ان کے لیے مختلف علوم سے دلچسپی کی اصل بنیاد تھا اور تاریخ ہی دراصل ان کی تحریر و نگارش اور فکر و نظر کا خاص موضوع تھی۔ میرا مطلب قطعاً یہ نہیں کہ وہ تاریخ پر ویسی ہی کتابیں لکھنا چاہتے تھے جیسی ان سے پیشتر لکھی جا چکی تھیں، بلکہ انہوں نے تاریخ کے مطالعے سے جو سبق حاصل کیے تھے، انہیں مختلف شکلوں اور پیرالوں میں پیش کرنا چاہتے تھے تا کہ وہ تمام اصحاب کو صحیح منزل کی طرف حرکت میں لانے کا ذریعہ بن جائیں۔
مرحوم کی تصانیف میں سے کمپنی کی حکومت کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ یہ کتاب ہمارے وطن عزیز میں ان گونا گوں سہتھکنڈوں کا ایک عبرت انگیز مرقع تھی جن سے برطانوی سامراج نے ابتدائی دور میں کام لیا ، لیکن اس سے محض داستان سرائی مقصود نہ تھی ، یہ ہم سب کے لیے راہ عمل کی ایک موثر دعوت تھی جس کی اس زمانے میں اشد ضرورت تھی جب یہ کتاب منظر عام پر آئی تھی۔

DOWNLOAD


Comments