باقیات اقبال مرتب ::عبدالواحد معینی تزئین جدید:: عبداللہ قریشی

 Baqiyaat e Iqbal

باقیات اقبال

"باقیات اقبال" علامہ اقبال کے كلام كے باقیات پر مشتمل ہے۔جس میں علامہ كے اس كلام كو مرتب كیا گیا ہے جو ان كی شعری مجموعوں اور كلیات میں نہیں ہے۔علامہ نے اپنی ابتدائی شاعری كا بیشتر حصہ خود ہی متروك قرار دے دیا تھا كہ ابتدا میں انھوں نے شاعری صرف اور صرف صوری حسن كے نقطہ نظر سے كی تھی۔لیكن شاعر مشرق نے جب اپنی زندگی اور اپنے كلام كو امت مسلمہ كی بھلائی كے لیے وقف كردیا توابتدائی شاعری كو اپنے مجموعوں میں شامل نہ کرتے ہوئےصرف مقصدی شاعری كو شامل ركھا۔اس کتاب میں زیادہ تراقبال كے زمانہ طالب علمی كا كلام اور ادب اطفال كے تحت لكھی گئی نظمیں ہیں۔جیسے ایك یتیم كا خطاب ہلال عید سے،ہلال عید،دنیا ،مفلسی ، شام ،فریاد امت وغیرہ.


Download 

Comments