اسلامی اصول تعلیم
رسالہ ہذا تین قسم کے افراد کو سامنے رکھ کر مرتب کیا گیا ہے۔
- عام لوگ،
- درمیانے تعلیم یافتہ اور
- اعلیٰ تعلیمی صلاحیتوں کے حامل افراد ۔
- عام افراد کے لیے حصہ اول جس میں عام زبان میں اصول تعلیم اور اس کے متعلقہ مسائل کا تذکرہ کیا گیا ہے۔
- دوسرے حصے میں اہل علم حضرات خاص طور سے جو حضرات تعلیم وتعلم کے شعبے یا مدارس دینیہ میں تدریس کے شعبہ سے وابستہ ہیں اس میں امام شاہ ولی اللہ کے اصول اور اس پر ہمارے تشریحی نوٹس یقینا اہل علم کی راہنمائی اور استفادے کا باعث ہوں گے۔
اور
- تیسرے حصے میں زیادہ وسیع علم اور بین الاقوامی فکر کے حامل افراد جو یہ سمجھنا چاہتے ہیں کہ تعلیمی لحاظ سے دنیا میں ہماری دینی فکر اور علمی رجحانات کا پس منظر اور ان کی حقیقت کیا ہے۔ اس میں ہم نے یورپی فکر و فلسفہ کی بنیادی مسائل پر تبصرہ کیا ہے جو اہل علم کے لیے یقینا قابل قدر اور قابل داد ہوگا۔
Comments