Islah ul Rusoom by Maulana Ashraf Ali Thanvi - Takhreej by Mufti Ihsan Qasmi | اصلاح الرسوم

Download Islah ul Rusoom by Maulana Ashraf Ali Thanvi, revised by Mufti Ihsan Qasmi. A complete guide on Islamic social reforms.

اصلاح الرسوم (مکمل و مدلل)

جدید تخریج شدہ ایڈیشن

کتاب کا نام اصلاح الرسوم (مکمل و مدلل)
مصنف حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانویؒ
تخریج کنندہ مولانا مفتی محمد احسان قاسمی دیوبندی
صفحات / ناشر 326 صفحات | کتب خانیہ نعیمیہ دیوبند
اصلاح الرسوم

کتاب کا تعارفی پس منظر

ہمارے اکابرین میں حکیم الامت حضرت اقدس مولانا اشرف علی تھانوی قدس سرد العزیز وہ عظیم الشان شخصیت کے حامل ہیں، جن کے فیوض سے امت مسلمہ کا عمومی اور خصوصی طبقہ ہر دور میں مستفیض ہوتا رہا ہے۔ باری عزاسمہ نے حضرت والا کو علوم و حکم کے جن اسرار و رموز سے مطلع فرمایا تھا، بہت کم لوگوں نے ان سے حصہ پایا ہے، یہی وجہ ہے کہ حضرت والا نے جس موضوع پر قلم اٹھایا اس پر حضرت کی تحقیق حرف آخر ثابت ہوئی۔

حضرت کے قلم گہربار سے اصلاح معاشرہ کے عنوان سے نکلی ہوئی ایک اہم ترین کاوش "اصلاح الرسوم" ہے، جس میں حضرت والا نے روز مرہ کی زندگی میں معاشرہ میں پھیلی ہوئی رسومات و بدعات کا نقلی و عقلی دلائل کی روشنی میں جائزہ لیا ہے۔

تحقیق و تخریج کی ضرورت و اہمیت

موجودہ دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ضرورت محسوس کی گئی کہ اس اہم کتاب میں موجود آیات، روایات اور فقہی جزئیات کی مکمل عبارتوں کے ساتھ تخریج کی جائے۔ باری تعالیٰ کے فضل سے مولانا مفتی محمد احسان قاسمی نے اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ اس نئے ایڈیشن میں ہر ہر مسئلہ پر عنوان لگا کر تفصیلی فہرست تیار کی گئی ہے تاکہ اہل علم اور عام قارئین کے لیے کتاب کے مشمولات تک رسائی آسان ہو جائے۔

"یہ معمولی خدمت اساتذہ کرام بالخصوص حضرت اقدس مولانا مفتی شبیر احمد صاحب قاسمی اور مفتی سلمان صاحب منصور پوری کی مخلصانہ دعاؤں اور حوصلہ افزائی کا نتیجہ ہے۔"

مطالعہ اور ڈاؤن لوڈنگ کے لنکس

© 2026 MIANA LIBRARY | Ubaidullah Sindhi Library Digital Repository

Post a Comment

Type Your Feedback