انتخاب لاجواب (جلد اول) از خطیب اسلام مولانا محمد اجمل خان | PDF ڈاؤن لوڈ

خطیب اسلام مولانا محمد اجمل خان کی کتاب "انتخاب لاجواب (جلد اول)" PDF ڈاؤن لوڈ کریں۔ دلچسپ واقعات، نعتیں، مناجاتیں اور اشعار کا مجموعہ۔

📚 میانہ لائبریری

📖 انتخاب لاجواب (جلد اول)

از: خطیب اسلام مولانا محمد اجمل خان

✍️ مرتب: مولانا محمد امجد خان
🏢 مکتبہ اشاعت اسلام، لاہور
📅 طبع دوم: فروری 2001
📄 صفحات: 308
کتاب کا سرورق

📸 سرورق پر کلک کریں بڑا دیکھنے کے لیے

📖 تعارف کتاب

"انتخاب لاجواب" دلچسپ، سبق آموز، حیرت انگیز اور دل نشین واقعات پر مشتمل ہے۔ آخری حصے میں عربی، فارسی، اردو مناجاتوں، نعتوں، سبق آموز پند و نصائح اور مختلف شعرا کے چیدہ چیدہ اشعار شامل ہیں۔ یہ کتاب دو حصوں پر مشتمل ہے۔ کتاب کا ایک حصہ منشور اور دوسرا منظوم ہے۔

ان واقعات کو حضرت خطیب اسلام مدظلہ نے پندرہ سال قبل دوران مطالعہ متفرق اوراق پر تحریر فرمایا تھا۔ یہ عمدہ مضامین ایک عرصہ پہلے ہفت روزہ خدام الدین، ترجمان اسلام اور دیگر مذہبی رسائل میں بالاقساط شائع ہوتے رہے ہیں۔

اللہ رب العزت کی ذات بابرکات پر بھروسہ کرتے ہوئے بکھرے ہوئے اوراق کو یکجا کر کے آپ کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔ ان شاء اللہ یہ کتاب ہر طبقہ کے ذی فہم حضرات کے لیے فائدہ اور دلچسپی سے خالی نہ ہوگی۔

— احقرالانام محمد امجد غفرلہ، 15 شعبان المعظم 1413ھ

"لگا رہا ہوں مضامین نو کے پھر انبار
خبر کرو مرے خرمن کے خوشہ چینوں کو"

ان شاء اللہ العزیز جلد ہی دوسری جلد بھی منظر عام پر لائی جا رہی ہے۔

📚 مزید متعلقہ کتب

📚

انتخاب

کتب دیکھیں
📜

مجموعہ مضامین

کتب دیکھیں
📖

حکایت

کتب دیکھیں

واقعات

کتب دیکھیں

📚 میانہ لائبریری | ابن یوسف بلاگ

Post a Comment

Type Your Feedback