ہندوستان کا مالی نظام از خواجہ محمد شمس الدین
کتاب : ہندوستان کا مالی نظام
مؤلف : خواجہ محمد شمس الدین
ہر ملک کا نظام مالیہ اس کے تمام دوسرے انتظامی اداروں میں امتیازی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ اسی نظام کی کامیابی پرکسی ملک کی ترقی اور خوشحالی کا دار و مدار ہے۔ اسی لئے مالیہ کو حکومتی نظم و نسق میں قوت محرکہ کی حیثیت حاصل ہوتی ہے
مالیہ کی یوں تعریف کرتے ہیں " مالیہ نظم ونسق کی مشین کے لئے ایندین کا کام دیتا ہے جس طرح کوئی موٹر بغیر پٹرول کے چل نہیں سکتی۔ اسی طرح کوئی حکومت بغیر مالیہ کے اپنے فرائض سر انجام نہیں دے سکتی۔ اس کے علاوہ یہ ضروری ہے کہ آمدنی مساویانہ طریقہ سے حاصل کی جائے اور کفایت شعاری سے خرچ کی جائے تاکہ محصول اداکرنے والے کو اس کے روپیے کی پوری قدرحاصل ہو ۔ اس لحاظ سے مستحکم نظام مالیہ اچھی حکومت کی بنیادی ضرورت ہے"