الفاظ طلاق کے اصول (الفاظ طلاق سے متعلقہ اصولوں کی تنظیم تشریح) مصنف مفتی شعیب عالم

Alfaz_i_Talaq_Kai_Usool.pdf

الفاظ طلاق کے اصول (الفاظ طلاق سے متعلقہ اصولوں کی تنظیم تشریح)  مصنف مفتی شعیب عالم

الفاظ طلاق کے اصول الفاظ طلاق سے متعلقہ اصولوں کی تنظیم تشریح  مصنف: مفتی شعیب عالم
الفاظ طلاق کے اصول (الفاظ طلاق سے متعلقہ اصولوں کی تنظیم تشریح)  مصنف مفتی شعیب عالم

کتاب :  الفاظ طلاق کے اصول
الفاظ طلاق سے متعلقہ اصولوں کی تنظیم تشریح
 مصنف: مفتی شعیب عالم

نکاح کا دائمی بندھن اگر اپنے حقوق و آداب کے ساتھ قائم نہ رہ سکے تو اسے قائم رکھنے کے لیے مختلف شرعی، اخلاقی اور معاشرتی ضوابط و روابط بروئے کار لانے کا حکم دیا گیا ہے، اگر جوڑ کی ساری تدابیر غیر مؤثر ہو کر رہ جائیں تو شریعت اسلامیہ نے آخری حل کے طور پر انتہائی ناگواری اور ناپسندیدگی کے ساتھ ابغض الحلال کہہ کر مرحلہ وار طلاق کا مختصر راستہ بھی کھلا چھوڑا ہے، تاکہ بوقت ضرورت ازدواجی مشکلات کو حل کرنے یا ایسی مشکلات سے نکلنے کے لیے یہ طلاق کا راستہ ایک ترتیب سے اختیار کر لیا جائے ، مگر افسوس کہ اسلامی تعلیمات سے دوری اور بے تکی جذباتیت کے نتیجہ میں بعض مسلمان اس آخری حل کو اولین حل کے طور پر استعمال کرنے لگے ہیں، اس ضرورت کے راستے کو معمول کا راستہ بنانے لگے ہیں اور طلاق کو تنبیہ و تذکیر کی گنجائش کے باوجود آخری ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے لگے ہیں ۔ اس پر مزید طوفان اس صورت میں بپا ہو جاتا ہے جب ”طلاق“ کے لیے طلاق کے الفاظ کے چناؤ میں ایسی غلطی سرزد ہو جاتی ہے کہ جس کا تدارک عمر بھر کے پچھتاوے کے علاوہ کسی اور صورت میں ممکن نہیں رہتا ، ایسے لوگ خود تو پریشان ہوتے ہی ہیں ، ساتھ ساتھ اپنی پریشانی میں اندھے ہو کر طلاق کے الفاظ اور بیان میں گڈ مڈ کر کے صورت مسئلہ کو بھی مشتبہ بنا دیتے ہیں ، جس سے مفتی صاحبان بھی پریشان ہو جاتے ہیں ۔

Download PDF

ایک تبصرہ شائع کریں

Type Your Feedback