آرگینن آف میڈیسن (اردو) از قاسم حسین

ہومیوپیتھی کے طریقہ علاج کی بنیاد ارگن آف میڈیسن پر قائم ہے جو ڈاکٹر ہینی من کے فلسفہ حکمت اصول حکمت - امراض کے نظریات وغیرہ کے اصولوں کا مجموعہ

organon-of-medicine-qasim-husain

آرگینن آف میڈیسن اردو

organon-of-medicine-qasim-husain
آرگینن آف میڈیسن (اردو) از قاسم حسین

کتاب : آرگینن آف میڈیسن
مؤلف : ڈاکٹر ہنیمن
مترجم : قاسم حسین

تعارف کتاب

ہومیوپیتھی کے طریقہ علاج کی بنیاد ارگن آف میڈیسن پر قائم ہے جو ڈاکٹر ہینی من کے فلسفہ حکمت اصول حکمت - امراض کے نظریات۔ علاج معالجہ کی تراکیب اور حفظان صحت کے اصولوں کا مجموعہ ہے۔ ڈاکٹر کینٹ نے اپنی کتاب ہو میو پیتھک فلاسفی میں آرگنن کے بعض نظریوں پر سیر حاصل بحث کی ہے۔ اصول حکمت کا تجزیہ کیا ہے اور امراض کے نظریات کی تشریح وتوضیح کی ہے۔ چنانچہ ان کی کتاب نے آرگنن کی ایک مددگار و معاون کتاب کی حیثیت اختیار کرلی ہے ہومیو پیتھی کے طلبا اور اساتذہ دونوں کے لیے لازم ہے کہ وہ ان دونوں مطبوعات پر عبور حاصل کریں تاکہ ان کے لیے علاج کے فن کے ان بنیادی اصولوں پر عمل کرنا ممکن ہو سکے جن پر ڈاکٹر ہینی من کی ہو میو پیتھی کی عمارت قائم ہے۔

اس کتاب میں ڈاکٹر ہنی من کی مختصر سوانح حیات - آرگنن اور اس کے مختلف اڈیشنوں کے متعلق ایک تعارفی مضمون - آرگن کے افورزم یا ابواب اور ڈاکٹر کینٹ کی کتاب کے ان ابواب کا خلاصہ جو ہو میو پیتھی کی نیشنل کونسل سے منظور شدہ ہو میو پیتھک کالجوں کے نصاب تعلیم میں داخل ہیں شامل کیے گئے ہیں ۔ ڈاکٹر کینٹ کے فلسفے کا بیان مختصر ہے البتہ معالجین کے لیے ان کی ہدایات اور ڈاکٹر ہینی من کے بعض نظریوں کی وضاحت تفصیل سے بیان کی گئی ہے تاکہ اچھی طرح ذہن نشین ہو۔


Download PDF

Read Online

إرسال تعليق

Type Your Feedback