معین الحکمت از مفتی محمود حسن

معین الحکمت از مفتی محمود حسن

mueen-ul-hikmat-by-mufti-mahmood-hassan-pdf-download
معین الحکمت از مفتی محمود حسن


کتاب : معین الحکمت 
مؤلف : مفتی محمود حسن 

مذکورہ ضرورتوں کے پیش نظر سلسلہ تسہیلات معینی میں چوتھے نمبر پر یہ کتاب لکھی گئی ۔ اور معین العقائد ہیں ، جو اس سلسلہ کی تیسری کڑی ہے ، ان فلسفیانہ اصطلاحات و دلائل کا تذکرہ چھیڑا ہی نہیں گیا تاکہ مبتدیوں کے لیے یہ اجنبی اصطلاحات اصل مقصد کے حصول سے مانع نہ ہو جائیں ۔

معین الحکمہ کی تالیف میں ایک ایسا جدید طریقہ اختیار کیا گیا ہے جس سے ایک طرف طلبہ کو فن کے مبادی و اصطلاحات اور ضروری مباحث سے واقفیت حاصل ہو جائے گی اور دوسری طرف حکما و متکلمین کے درمیان وجہ اختلاف اور ما بہ النزاع امور کے متعلق ایسا نقشہ ذہن نشین ہوجائے گا جس کی مدد سے آگے چل کر عقائد اور فلسفیانہ مباحث اور جانبین کے دلائل سمجھنے میں کسی قسم کی وقت پیش نہیں آئے گی ۔

ترتیب مضامین کے متعلق سب سے بڑی مشکل جو پیش آئی وہ یہ تھی کہ اس فن کے مضامین ایک دوسرے سے ایسے مربوط ہیں کہ فن کے ہر مبحث کو ذہن نشین کرنے کے لے پہلے دوسرے مبحث کی اصطلاحات سے واقفیت ضروری ہوتی ہے۔ اور اس کا اہتمام آج تک کسی کتاب میں کیا نہیں گیا ۔ جسکی وجہ سے طلبہ کو تحصیل فن میں بے حد مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ اس فن کی ترتیب مضامین میں حکماء کا پہلے سے اختلاف چلا آرہا ہے ۔

میں نے انتہائی غور و خوض کے بعد جس ترتیب کو مبتدیوں کے لیے زیادہ مفید پایا ہے اُس کے مطابق اس کتاب کو دوحصوں میں تقسیم کر دیا ہے :-

 پہلے حصے کو "مبادی الحکمہ"اور دوسرے کو " مقاصد الحکمہ" کے نام موسوم کیا ہے ۔ 

میں سردست پہلے حصہ کو اساتذہ کرام او عزیز طلبہ کی خدمت میں پیش کرتا ہوں ۔ اس کے بعد موفق حقیقی جب توفیق دے گا تو دوسرا حصہ بھی حسب توفیق پیش کیا جائے گا ۔

مدارس اسلامیہ کے نصاب تعلیم کو ملحوظ رکھتے ہوئے مسائل و اصطلاحات تو اسی فلسفہ قدیم کے رکھے گئے ہیں مگر بعض مقامات پر مثلاً مباحث فلکیات میں فلسفہ جدید سے بھی تعارف کرایا گیا ہے ۔ تاکہ سرکاری مدارس کے طلبہ بھی اس سے فائدہ حاصل کر سکیں ۔ ۔

چونکہ اس سلسلہ کی ہر کتاب میں اسی بات کا خاص طور پر لحاظ رکھا گیا ہے کہ مبتدیوں کو محض فنون کی اصطلاحات و محاورات سے روشناس کرایا جائے اس لیے مشکل مباحث اور پیچیدہ دلائل سے ہر کتاب کو پاک رکھا گیا ہے ۔

پہلے حصے کا نام مبادی الحکمہ اس لیے رکھا گیا ہے کہ اس میں مقدمہ فن کے علاوہ مقاصد فن کی بہت سی اصطلاحات و مبادی اور ان کی تعریفات درج کی گئی  ہیں جن کے حفظ کرنے سے ایک طرف تو فن کی تحصیل میں مدد ملے گی ۔ اور دوسری طرف وہ امتحانات میں بہترین معاون ثابت ہوں گے ۔

 غرض میں نے اپنی بے بضاعتی کے با وجو و حسب استطاعت  کتاب کو ہر طرح مکمل اور مفید بنانے میں پوری سعی کی ہے تاہم ماہرین تعلیمات اگر اس میں کوئی خامی یا اضافہ و ترمیم کی گنجائش پائیں تو اپنی گرانقدر رائے سے مجھے مطلع فرمائیں ، تاکہ آئندہ ایڈیشن میں اسے سامنے رکھا جائے۔ ان اريدُ إِلَّا الْإِصْلاح ما استطعتُ . فقط.

Download PDF

Post a Comment

Type Your Feedback