حیاتِ نفیس (سوانح مولانا سید نفیس الحسینی) مع برگ گل
تاثرات
حضرت اقدس خواجہ خان محمد صاحب
حضرت مولانا سرفراز خان صفدر صاحب مدظلهم
شیخ الاسلام مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب
عرض مرتب
اللہ تعالیٰ کی صفت جمال کے مظہر حضرت سید نفیس شاہ صاحب رحمہ اللہ کی شخصیت محتاج تعارف نہیں۔ میدان طریقت ہو خطاطی نعت گوئی یا مدارس و خانقاہوں کی سر پرستی وہ ہر کار خیر میں پیش پیش رہے۔ جامع صفات کے مالک مخدوم العلماء حضرت سید انور حسین نفیس الحسینی رحمہ اللہ کی حیات نفیس ادارہ کی جدید مطبوعات میں سے ہے جس کی ترتیب و اشاعت پر جس قدر بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے۔ روز اول سے ادارہ کی کوشش رہی ہے کہ اپنے اکابر کی شخصیات اور ان کی بے غبار تعلیمات کو جدید انداز میں منظر عام پر لایا جائے۔ اسی جذبہ کے تحت یہ کتاب مرتب کی گئی تا کہ مخدوم العلماء حضرت سید نفیس شاہ صاحب کے ایمان افروز حالات اور قابل رشک کمالات منظر عام پر آجائیں۔