قیامت کے دن کا منظر قرآن مجید کی روشنی میں

 قیامت کے دن کا منظر

قرآن مجید کی روشنی میں


قیامت کا دن بہت عظیم دن ہے

(سورة الحج:1)


اس دن سنگین حادثات پیش آئیں گے

(سورة القارعة:3-1) 


وہ دن نہایت تلخ دن ہوگا

(سورة القمر:46)


ہر طرف مصیبت چھا جائے گی

(سورة النازعات:34)


اس دن کا شر ہر طرف پھیلا ہوگا

(سورة الانسان:7)


بہت خوف اور گھبراہٹ کا عالم ہوگا

(سورة إبراهيم :42)


اس دن کی ہولناکیاں دیکھ کر آنکھیں پتھرا جائیں گی

(سورة القيامة:7)


اس دن کی شدت سے دل اور نگاہیں الٹ جائیں گی

(سورة النور:37)


کلیجے منہ کو آجائیں گے

(سورة غافر:18)


وہ تیوریاں چڑھانے والا دن ہوگا

(سورة الإنسان:10)


وہ دن بچوں کو بوڑھا کرے گا

(سورة المزمل:17)


حاملہ عورتوں کے حمل گر جائیں گے

(سورة الحج:2)


وہ دن ٹلنے والا نہیں ہوگا۔

(سورة الشورى:47)


اس دن انسان جائے پناہ تلاش کرے گا

(سورة القيامة:11-10)


اس دن کسی کا مکر و فریب کسی کام نہں آئے گا

(سورة الطور:46)


اس دن کوئی عہدہ اور منصب کام نہ آئے گا

(سورة الشعراء:88)


اس دن کوئی رشتہ کام نہ آئے گا

(سورة لقمان:33)


اس دن دنیا کی ہر چیز فنا ہوجائے گی

(سورة الكهف:8)


آسمان لرزے گا

(سورة الطور:9)


آسمان پھٹ جائے گا

(سورة المزمل:18)


آسمان دروازے دروازے ہوجائے گا

(سورة النبا:19)


آسمان پھٹ کر سرخ چمڑے کی طرح گلابی ہو جائے گا

(سورة الرحمن:37)


آسمان کی کھال اُتاردی جائے گی

(سورة التكوير:11)


آسمان پگھلے ہوئے تانبے کی طرح ہو جائے گا

(سورة المعارج:8)


سورج لپیٹ دیا جائے گا

(سورة التكوير:1)


چاند گہنا جائے گا

(سورة القيامة:8)


سورج اور چاند ملا دیئے جائیں گے

(سورة القيامة:9)


ستارے بے نور ہو کر بکھر جائیں گے

(سورة المرسلات:8)، (سورة الانفطار:2)


زمین زور سے ہلائی جائے گی

(سورة الواقعة:4)


زمین اور پہاڑ لرزنے لگیں گے

(سورة المزمل:14)


زمین اور پہاڑوں کو ایک ہی چوٹ سے ریزہ ریزہ کردیا جائے گا

(سورة الحاقة:14)


زمین اپنے اندر کا سب کچھ باہر نکال پھینکے گی

(سورة الانشقاق:4)


زمنن کسی اور زمین سے تبدیل کر دی جائے گی

(سورة إبراهيم:48)


زمین پھیلا کر برابر کردی جائے گی

 (سورة طه:107-106)


پہاڑ دھنکی ہوئی رنگین اون کی طرح ہوجائیں گے

(سورة القارعة:5)


پہاڑ غبار بنا دیئے جائیں گے

(سورة الواقعة:6-5)


سمندر بھڑک اُٹھیں گے

(سورة التكوير:6)


سمندر پھاڑ دیئے جائیں گے

(سورة الانفطار:3)


اس دن صور پھونکا جائے گا

(سورة المدثر:8)


صور کی آواز ایک ہولناک چیخ کی طرح ہوگی

(سورة ص:15)


اس کی آواز سے زمین و آسمان میں موجود تمام مخلوق گھبرا جائے گی

(سورة النمل: 87) 


صور کی آواز کانوں کو بہرا کردے گی

(سورة عبس:33)


صورکی آواز کی شدت سے زمین و آسمان کی ہر چیز بیہوش ہو کر گر پڑے گی

(سورة الزمر:68)  


جب پہلا صور پھونکا جائے گا تو ہر چیز ختم ہو جائے گی بس اللہ کی ذات باقی رہے گی

(سورة الرحمن:27-26)


لوگ نامعلوم عرصے تک بیہوش ہی پڑے رہیں گے

(صحیح البخاری:4935)


دوسرا صور لوگوں کو جمع کرنے کے لئے پھونکا جائے گا

(سورة الكهف :99)


ایک ہی ڈانٹ سے سب کو اٹھایا جائے گا

(سورة الصافات:19)


سب لوگ قبروں سے اٹھ کھڑے ہوں گے

(سورة يس:51)


اس دن اولین و آخرین کو اکٹھا کیا جائے گا

(سورة الواقعة:50-49)


کوئی ایک بھی باقی نہیں چھوڑا جائے گا

(سورة الكهف:47)


جانوروں کو بھی اکٹھا کیا جائے گا

(سورة التکویر:5)


لوگ فوج در فوج جمع ہوں گے

(سورة النبا:18)


 لوگوں پر شدید گھبراہٹ طاری ہوگی

(سورة یس:52)


مجرموں کی آنکھیں دہشت سے نیلی ہورہی ہوں گی

(سورة طه:102)


 اس دن اللہ سبحانہ وتعالی پکاریں گے

Comments