کتاب الثورۃ الھندیۃ کا اردو ترجمہ باغی ہندوستان BAGHI HINDUSTAN

 کتاب الثورۃ الھندیۃ کا اردو ترجمہ

باغی ہندوستان

از

مؤلف ::- علامہ فضل حق خیرآبادی

مترجم::- عبدالشاہد خاں شروانی

کتاب: تعارف

علامہ فضل حق خیرآبادی ہندوستان کے ایک معروف مجاہد آزادی ہیں۔ انہوں نے دہلی کی جامع مسجد سے فتوی جہاد دیا جس پر تمام علماء کے دستخط کرائے اسی لئے آپ کو قافلہ سالار جنگ آزادی کہا جاتا ہے کیونکہ یہی فتویٰ جنگ آزادی 1857کی بنیاد بنا جسے انگریز عذر بتاتے ہیں اور اسی فتویٰ جہاد کے جرم میں برٹش فوجی عدالت نے آپ کو کالا پانی بھیجنے کا حکم دیا یہ سزا جزیرہ انڈِ یمان پر بھگتنی پڑتی تھی۔ اسی دوران قید میں آپ نے "الثورۃ الہندیہ" نامی کتاب عربی زبان میں تحریر کی۔

یہ کتاب جنگ آزادی ۱۸۵۷ء کے نہایت قابل قدر ماخذ کی حیثیت رکھتی ہے۔ جس میں جنگ آزادی کے درد انگیز واقعات، مجاہدین کی جلا وطنی، حبس دوام بعبور دریائے شور، مردوں، عورتوں اور بچوں کا قتل، انگریز مظالم کی خونیں داستان درج ہے۔ اس کے علاوہ اسی مصیبت و پریشانی کا کچھ حال دو قصیدوں میں بھی بیان کیا گیا ہے، ان قصائد کا نام "قصائد فتنۃ الہند" ہے۔ 

زیر نظر کتاب "باغی ہندوستان" اسی عربی کتاب کا اردو ترجمہ ہے۔ جس کی مقبولیت کے باعث بازار میں کئی ایڈیشن آچکے ہیں۔ اس کتاب میں مولانا کی تفصیلی اور تحقیقی سوانح اور سلسلہ تلازم وغیرہ کو بطور ضمیمہ شامل کیا گیا ہے۔ یہ سب کارنامہ مولانا عبدالشاہد خان شروانی نے انجام دیا ہے۔

مطالعہ کے لیے نیچے بٹن پر کلک کریں

Comments