ملت ابراہیمی کی اساس پر دین محمدی کا جامع جادہ اعتدال
ماہ رمضان المبارک کے اعمال کے تناظر میں
خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی
يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ (البقرہ: 183)
ترجمہ: ”اے ایمان والو! تم پر روزے فرض کیے گئے ہیں جیسے تم سے پہلے لوگوں پر فرض کیے گئے تھے، تاکہ تم پرہیزگار ہو جاؤ۔“
قُلْ إِنَّنِي هَدَانِي رَبِّي إِلىٰ صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ دِينًا قِيَمًا مِّلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ (الأنعام: 161)
ترجمہ: ”کہہ دو! میرے رب نے مجھے ایک سیدھا راستہ بتلا دیا ہے، ایک صحیح دین، ابراہیم کی ملت جو ایک ہی طرف کا تھا، اور مشرکوں میں سے نہیں تھا“۔
خطبے کے اہم نکات
- رمضان المبارک کی ضرورت و اہمیت
- روزہ ایمان کو مضبوط کرنے کے لیے بڑا تریاق
- روزہ انسانیت کا بنیادی وصف اور فطری ضرورت
- انسانوں کی ترقی و بقاء کے لیے ملتِ جامعہ کا تعین
- خطبے کی مرکزی آیت میں ملت اور دین کی وضاحت
- ملتِ جامعہ (قصویٰ) اور دین میں بڑا فرق
- امام شاہ ولی اللہؒ کی تعلیمات کی روشنی میں ملت کی حقیقت
- ملتِ قصویٰ کے تحت ارتفاقات و اقترابات کے لیے تین ملتوں کی تشکیل
- ملتِ ابراہیمیہ حنیفیہ کی جامعیت اور دیگر دو ملتوں میں انحرافات
- حضرت ابراہیمؑ کا ملتِ نجوم و مجوس کی اساس پر تشکیل پانے والے دین (نظام) کی خرابیوں کی قرار واقعی حیثیت سے آگاہ کرنا
- ملتِ ابراہیمیؑ کے تحت تین ادیان تشکیل پائے
- دینِ موسویؑ و عیسوی میں ملتِ نجامیین و طبیعیین کی خصوصیات کا اختلاط
- دینِ اسرائیلی میں نسلی حکومت کے خود ساختہ تصورات؛ یہودیت کا فروغ اور تورات میں تحریفات
- وحی الہی اور فہمِ وحی کی استعداد و صلاحیت کے فرق کے تناظر میں نبی و مجدد کا فرق سمجھنا ضروری
- یہود و نصاریٰ کی خواہشات کی بنیاد پر اصولِ حنیفیت میں معنوی تحریف اور اصلِ ملت کی اتباع کا حکم
- جامعیت پر مبنی ملتِ ابراہیمی کی اساس پر دینِ محمدیؐ کا معیاری جادۂ اعتدال
- ارتفاقات و اقترابات کے تقاضوں کے تناظر میں دینِ محمدیؐ کے بنیادی اصول
- مقاصدِ نبوت میں سے ایک اہم مقصد؛ انسانیت میں صفتِ احسان پیدا کرنا
- حنیفی اصولوں کی روشنی میں طبعی حجابات توڑنے میں روزے کا بنیادی کردار
- نصاریٰ کی خواہش پرستی کی بنیاد پر روزوں میں تغیرات و تبدلات
- نبی اکرمؐ کا روزوں میں تحریفات کے خاتمے کا سدِ باب
- رمضان کی رسم؛ عبادات و اجتماعیت کا باہمی التزام
- قیامِ رمضان (تراویح کی اجتماعیت) سے تحریفِ قرآن کا دروازہ بند
- دین محمدی کی حفاظت کی اساس پر باجماعت تراویح کا اجرا‘ حضرت عمرؓ کا عظیم کارنامہ
- حضرت عمرؓ کے لیے حضرت علیؓ کی دعا
- دینی رسومات کی اجتماعیت کا قیام‘ دین دشمن عناصر پر سیاسی رعب پیدا کرنے کا ذریعہ
- حکمت کے تناظر میں عوام میں اچھی رسومات پیدا کرنا‘ دین کی نصرت کا باعث
- تراویح محسنین اور رہنماؤں کے لیے اکسیر اعظم
- دینِ قیّم میں رسمِ صالح جاری کرنا‘ حجابات توڑنے کا باعث
- رمضان المبارک کے چار اعمال کی پابندی کرنا ضروری
🔔 بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بیل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
منجانب: رحیمیہ میڈیا