تقریب رونمائی ملفوظات رحیمیہ
مع سوانحی حالات مولانا شاہ عبدالرحیم رائے پوریؒ
کتاب ملفوظات رحیمیہ کا تعارف
یہ کتاب حضرت اقدس شاہ عبدالرحیم رائے پوری قدس سرہ العزیز کے سوانحی حالات اور ان کے ملفوظات کا مجموعہ ہے جس کو مفتی شاہ عبدالخالق آزاد رائے پوری مدظلہ العالی نے مرتب کیا ہے۔ اور رحیمیہ مطبوعات سے شائع کیا ہے۔
شاہ عبدالرحیم رائے پوری قدس سرہ العزیز سے سلسلہ عالیہ رحیمیہ رائے پور کا آغاز ہوتا ہے۔ اس سلسلہ کے پانچویں مسند نشین مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری مدظلہ العالی نے اس کتاب کو مرتب کیا ہے۔
مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری مدظلہ العالی شاہ سعید احمد رائپوری قدس سرہ العزیز (مسند نشین رابع خانقاہ عالیہ رحیمیہ رائے پور) کے خلیفہ ہیں اور خانقاہ کے موجودہ پانچویں مسند نشین ہیں۔
🔔 بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بیل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
منجانب: رحیمیہ میڈیا