البدور البازغة درس 04: تخلیق کائنات، نفس و صورت – مفتی عبدالخالق آزاد

درس چهارم کتاب البدور البازغہ: تخلیق کائنات، نفس و صورت کا باہمی ربط، فلاسفہ کے مغالطے اور ولی اللہی نقد۔ مفتی عبدالخالق آزاد۔

📘 البدور البازغة – درس 04: تخلیق کائنات، نفس اور صورت کا باہم ربط
(فاتحہ؛ فصل 2)

📅 01 مارچ 2023ء / 08 شعبان 1444ھ 📍 ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور 🎙️ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

📌 درس کے مرکزی نکات

  • مقدمہ کی پہلی فصل کا خلاصہ
  • "العرش" و "الماء" (عرش اور پانی) کی تخلیق اور ان کے ملاپ سے کائنات کا وجود
  • دوسری فصل میں پانچ اُمور زیرِ بحث
  • پہلی بحث؛ نفس (روح) اور صورت کے باہمی ربط و تعلق میں فلاسفہ کی غلط فہمیاں
  • مسلمہ قاعدہ؛ موجودات میں طبائع جوہریہ و ارضیہ کا ملاپ
  • ہر تخلیق کے مخصوص خواص، اس سے جدا نہیں ہو سکتے!
  • طبائعِ عرضیہ کا وجود‘طبائع جوہریہ کے بغیر ممکن نہیں!
  • موجودات کے مشترکہ آثار و خواص
  • اس اصول کی اساس پر صورتِ جسمیہ کی تخریج
  • صورتِ جسمیہ کے چار ضروری اُمور؛
  • ۱۔ جسم کی کوئی شکل ہوگی۔ (شکل کی تعریف اور مثال سے وضاحت)
  • ۲۔ ہر جسم کسی نہ کسی حَیِّز (مکان) میں ہوگا
  • ۳۔ زمان کے بغیر کوئی جسم اپنا وجود نہیں رکھتا!
  • ۴۔ جسم کی کمیت (مقدار)
  • موجودات صورتِ جسمیہ رکھتی ہیں
  • صورتِ جسمیہ کی اگلی شکل ”صورتِ عُنصُریہ“
  • عُنصُر کی تعریف
  • ہر عنصر جداگانہ خصوصیت کا حامل، مثالوں سے وضاحت
  • فلکیاتی عناصر کی خصوصیات
  • عناصر ارضیہ و فَلَکیہ کے مَوَالِید پر اثرات اور صورتِ مُتَوَلِّدَہ کا وجود
  • صورتِ نامِیہ کا ارتقاء
  • صورتِ حیوانیہ اور اس کی خصوصیات
  • صورتِ انسانیہ کے تحت صورتِ شخصیہ
  • نُفُوس و صُوَر کا باہمی تَشَابُک
  • فلاسفہ کا مغالطہ؛ نفوس‘ صور کا حصہ نہیں۔ شاہ صاحبؒ کا اس پر رد
  • مولانا سندھیؒ کی شرح و توضیح
  • شاہ صاحبؒ کی حکماء کے مغالطے پر کڑی تنقید
  • فلاسفہ کی کم فہمی پر دلیل
  • فلاسفہ کے مغالطے کی وضاحت
  • صورتوں سے متعلق "الخیر الکثیر" میں بنیادی اُصول اور ضابطہ
  • نفوس اور صورتوں کے درمیان افتراق کا غلط نظریہ
  • اگلے درس میں ہُیُولیٰ اور صورتِ جسمیہ کے تَشَابُک کے بارے میں گفتگو
🔔 بروقت مطلع ہونے کے لیے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لیے بل آئیکون دبا دیں۔

Post a Comment

Type Your Feedback