ازالۃ الخفاء عن خلافۃ الخلفاء | شاہ ولی اللہ دہلوی کی چار جلدیں (فارسی مع اردو) مطبع قدیمی کتب خانہ
شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کی نایاب کتاب “ازالۃ الخفاء عن خلافۃ الخلفاء” کی چاروں جلدیں یہاں مکمل پڑھیں یا ڈاؤن لوڈ کریں۔
1 JANUARY 2026 • Thursday | يوم الخميس
ازالۃ الخفاء عن خلافۃ الخلفاء (فارسی مع اردو)
تأليف: شاہ ولی اللہ محدث دہلوی | ترجمہ: مولانا محمد عبدالشکور
📖 کتاب: تعارف
علماء کرام نے خلفاء راشدین اور خلافت کے موضوع اور اس کے فضائل پر بے شمار کتابیں لکھی ہیں۔ مذکورہ کتاب بھی اپنے موضوع پر لاثانی کتاب ہے جو چار جلوں میں ہے اور اس کودو حصوں پر منقسم کیا گیا ہے۔ پہلے حصہ کا نام مقصد اول اور دوسرے حصہ کا نام مقصد دوم۔ پہلے میں آیات قرآنیہ اور احادیث نبویہ اوردلایل عقلیہ سے خلفاء راشدین کی خلافت کا برحق ہونا ثابت کیا گیا ہے جبکہ دوم میں خلفایے راشدین کے کارناموں کا بیان ہے۔
شاہ صاحبؒ نے ’’ازالۃ الخفاء‘‘ میں علم دین کا ایک مستقل ڈھانچہ کھڑا کیا۔ اور پھر اسے ’’خلافت ِراشدہ علیٰ منہاج النبوہ‘‘ یا ’’خلافت ِ خاصہ‘‘ قرار دیا۔ اس کے بعد خلافت ِعامہ کا ایک تصور دیا، جو خلافت ِبنواُمیہ سے شروع ہوکر خلافت ِبنو عباس اور خلافت ِبنوعثمان تک دین اسلام کی حکمرانی کا پورا خاکہ شاہ صاحبؒ نے بیان کیا ہے۔